ETV Bharat / international

لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد ہلاک - انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی

انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔

Libya coast
Libya coast
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 1:39 PM IST

افریقی ملک لیبیا میں خمس سال کے قریب سمندر میں کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ڈوب گئے ہیں۔

بین الاقوامی مہاجرین تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد ہلاک

لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں 7 بھارتی شہریوں کا اغوا

اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.