برونڈی کے وزارت اطلاعات کے ترجمان پیئرے کوریکئے نے بتایا کہ یہ واقعات تین مقامات پر پیش آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ راحت رسانی ٹیم نے یو ایم پُنڈو سے 22، گیکی میرو سے تین اور روکومبے پہاڑی علاقے سے 13 لوگوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو ہوئی تیز بارش کے بعد کئی مکانات بھی منہدم ہوگئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہاں مسلسل بارش کے سبب مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ راحت رسانی ٹیم سرگرم ہے۔