افریق ملک صومالیہ کی شدت پسند تنظیم 'الشباب' کے عسکریت پسندوں نے جنوبی صومالیہ میں اغوا کرکے نو ڈاکٹروں کو قتل کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی لاشیں شابیلے صوبے کے بلاد شہر کے نزدیک سے برآمد کی گئیں۔
خبر کے مطابق ہلاک ہونے والے سبھی ڈاکٹرز کم عمر تھے، جو مقامی ہسپتال میں کام کرتے تھے۔
واضح رہے کہ صومالیہ بر اعظم افریقہ کا ایک انتہائی غریب ملک ہے اور یہاں 1990 دہائی کی شروعات سے خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔ اکثر 'الشباب' کے شدت پسندوں کے ذریعہ حملے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔