نائیجیریا کے نگیر میں بندوق برداروں کے حملہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے ترجمان واسیو ابی اودین نے بتایا 'ریاست کے اوکورو گاؤں میں ہونے والے حملہ میں پانچ افراد مسلسل فائرنگ کرتے رہے'۔
انہوں نے کہا 'بندوق بردار مشتبہ ڈاکو بھی ہو سکتے ہیں'۔
اس گاؤں کے مقامی رہنما آصفہ مائیکری نے بتایا 'اس حملے سے ایک رات قبل انہوں نے 50 موٹر سائیکلوں کے ساتھ گاؤں کی ریکی کی تھی۔ اب تک 14 افراد کی موت ہوچکی ہے، جن میں سے 13 مرد اور ایک خاتون ہے'۔
پولیس نے بتایا 'انہوں نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
'میں یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں'
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جنوبی نائجییریا میں ایک حملہ ہوا تھا، جس میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ حملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوا، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ کئی افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔