مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مغرب میں کڈونا ابوجہ شاہراہ پر سڑک حادثہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کڈونا ابوجہ شاہراہ پر ایک ٹریلر بے قابو ہوکر سڑک سے دور چلا گیا اور الٹ گیا۔ اس حادثے میں بہت سے مویشیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔
ریاست کڈونا کی وزارت داخلی سلامتی اور داخلہ امور کے کمشنر سیموئیل اروان نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری، سڑک کی خراب صورتحال، مخالف سمت میں گاڑی چلانے اور ڈرائیور کا کنٹرول کھونا بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیا میں مسلح افراد کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
ریاست کڈونا کے گورنر ناصر احمد الرفائی نے کہا کہ مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کڈونا ابوجہ شاہراہ پر گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کڈونا کے گورنر ناصر احمد الرفائی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔