ETV Bharat / headlines

اترپردیش میں ووٹوں کی گنتی ٹالنے سے سپریم کورٹ کا انکار

author img

By

Published : May 1, 2021, 5:30 PM IST

سپریم کورٹ نے اترپردیش پنچایت انتخابات کی اتوار کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی ٹالنے سے انکار کردیا ہے۔

اترپردیش میں ووٹوں کی گنتی ٹالنے سے سپریم کورٹ کا انکار
اترپردیش میں ووٹوں کی گنتی ٹالنے سے سپریم کورٹ کا انکار

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ نے ہفتے کی چھٹی کے باوجود آج خصوصی سماعت کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کی اجازت دی ہے۔

عدالت نے ووٹوں کی گنتی کرانے کا حکم اترپردیش ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی گئی اس یقین دہانی کے بعد دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کورونا کی وبا سے متعلق پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کرائےگا۔

کمیشن کی جانب سے پیش ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل اور سینیئر وکیل ایشوریا بھاٹی کی دلیلیں سننے کے بعد بینچ نے کہا کہ ’’ہم کورونا سے متعلق سبھی ہدایات پر ہر حال میں عمل کرنے کی کمیشن کی یقین دہانی کے بعد ووٹوں کی گنتی ٹالنے کی اپیل خارج کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سات اپریل کو مقامی بلدیاتی انتخابات پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔

عرضی گزاروں کی جانب سے وکیل شعیب عالم نے کہا کہ یہ پولنگ بوتھ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ نہ بن جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.