ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke box office: فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے تیسرے دن 9 کروڑ روپئے کی کمائی کی - فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کمائی

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے توقع سے زیادہ بہتر پرفارم کر رہی ہے۔ فلم نے اتوار کو مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے  تیسرے دن 9 کروڑ روپئے کی کمائی کی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 11:05 AM IST

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ فلم نے اپنے پہلے دن 5.49 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ دوسرے دن فلم نے 7.20 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق وکی اور سارہ کی فلم نے تھیٹرز میں اپنے تیسرے دن تقریباً 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ گھریلو باکس آفس پر فلم نے مجموعی طور پر اب تک تقریبا 21.69 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو ایک پر ایک مفت ٹکٹ کی منفرد حکمت عملی کی وجہ سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وکی کوشل اور سارہ علی خان پہلی بار بڑے پردے پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دی کیرالہ سٹوری اور اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر-ورس کی باکس آفس پر قبضہ کے باجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر مضبوطی سے کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ سارہ علی خان اور وکی کوشل کے علاوہ اس فلم میں راکیش بدی، انعام الحق اور نیرج سود نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی 5.49 کروڑ روپے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال سارہ علی خان کی چار فلمیں آنے والی ہیں۔ ان میں سے دو فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں جس میں ذرا ہٹکے ذرا بچکے اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی فلم گیس لائٹ شامل ہے۔ اس سے قبل وکی کوشل کو کیارا اڈوانی کے ساتھ فلم گووندا نام میرا میں دیکھا گیا تھا، یہ فلم بھی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:Zara Hatke Zara Bachke box office : ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.