ETV Bharat / entertainment

Shabana Azmi on her onscreen kiss with Dharmendra: دھرمیندر کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر شبانہ اعظمی نے کہا 'مضبوط عورت رومانٹک بھی ہوسکتی ہے' - شبانہ اعظمی اور دھرمیندر

شبانہ اعظمی نے اپنی ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر کے ساتھ اپنے آن اسکرین رومانس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا.

دھرمیندر کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر شبانہ اعظمی نے کہا 'مضبوط عورت رومانٹک بھی ہوسکتی ہے'

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 5:02 PM IST

نئی دہلی: کرن جوہر کی حالیہ ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر کے ساتھ شبانہ اعظمی کے کسنگ سین پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے۔ اب اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس پر اپنی حیرانی ظاہر کی ہے کہ اور کہا ہے کہ 'مجھے حیرانی ہے کہ یہ ہنگامہ کا موضوع کیوں بنا ہوا ہے۔ مضبوط خواتین بھی رومانوی ہوتی ہیں'۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے رانی اور رنویر سنگھ نے راکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں شبانہ نے عالیہ کی دادی اور دھرمیندر نے رنویر کے دادا کا کردار ادا کیا ہے۔Shabana Azmi on her onscreen kiss with Dharmendra

72 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ شائقین خاص طور پر نوجوانوں نے ان کے اس کسنگ سین کو قبول کیا ہے۔ اعظمی نے پی ٹی آئی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ' میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ جو بات مجھے سننے کو مل رہی ہے وہ یہ ہے کہ 'اوہ واؤ، ہم نے آپ کو اس طرح کے کردار میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا آپ نے جس خوبصورتی سے اسے نبھایا ہے'۔

اداکارہ کے خیال میں بوسہ نے اس لیے شاید یہ بحث کو جنم دیا کیونکہ یہ ایک غیر متوقع چیز لگی۔ لوگ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔۔لیکن مجھے لگا کہ یہ اتنی حیرانی والی بات تو نہیں ہے۔۔۔ ایک اداکارہ جس کی شبیہہ ایک مضبوط عورت کے طور پر تیار کی گئی ہے، پھر یہ ممکن کیوں نہیں ہے کہ وہ رومانٹک بھی ہوسکتی ہے؟ ایسا نہیں ہے کہ مضبوط خواتین کے جسم میں کوئی رومانوی جذبات نہیں ہوتے ہیں'۔

وہ کہتی ہیں کہ' مجھے لگتا ہے کہ اس کی خوبصورتی نے لوگوں کو حیرت میں ڈالا ہے اور وہ اسے پسند کر رہے ہیں۔ یہ نوجوان نسل ہے جس نے واقعی یہ دیکھ کر تالیاں بجائی ہیں اور وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں'۔ اعظمی نے کہا کہ جوہر جس کے ساتھ انہوں نے پہلی بار کسی فلم میں کام کیا ہے، وہ بار بار ان سے کہتے رہے ہیں کہ وہ ان پر بھروسہ کریں۔ فلم کے کاسٹیوم ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی انہیں یقین رکھنے کو کہا'۔

واضح رہے کہ اعظمی جلد ہی ابھیشیک بچن اور سیامی کی فلم گھومر میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اس فلم میں سیامی کی دادی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Hema Malini reacts to Dharmendra Kissing scene: دھرمیندر اور شبانہ اعظمی کے کسنگ سین پر ہیما مالنی کا ردعمل، 'میں دھرم جی کے لیے خوش ہوں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.