حیدرآباد: اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے سال 2022 کا آخری دن ایک وائرل ویڈیو پر ختم کیا۔ ان دونوں کی جوڑی کو مسلسل مداحوں کی جانب سے بے حد پیار مل رہا ہے۔ گوا کے ایک ریستوراں میں دونوں کی بوسہ لینے والی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ جوڑی کم ہی ایک ساتھ نظر آئی ہے۔ لیکن اتوار کے روز ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں نے شرکت کی اور کیمرے کے سامنے تصویریں بھی کھنچوائی۔ یہاں تک کہ ان دونوں کو پاپرازی کے لیے ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ نئے سال کے جشن کے دوران وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد پہلی بار تمنا اور وجے کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں جب تمنا تصویروں کے لیے پوز دے رہی تھیں اس دوران ہی وجے کو وہاں سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تصویر لینے کے دوران جب تمنا کو محسوس ہوا کہ ان کے پیچھے کوئی ہے تب انہوں نے مڑ کر وجے کو دیکھا اور پھر ایک ساتھ تصویر لینے کے لیے وجے کو بلایا۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی تصویریں لی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اب تمنا اور وجے کی یہ والی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں تمنا نہ شرمانے کی بھرپور کوشش کرتی نظر آرہی ہیں کیونکہ اس وائرل ویڈیو کے بعد تمنا پہلی بار وجے کے ساتھ پہلی بار تصویریں لے رہی تھیں۔ اگرچہ دونوں نے اپنے رشتے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ دونوں پہلی بار اسکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ تمنا اور وجے لسٹ اسٹوریز 2 میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ یہ جوڑی سُجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی ایپی سوڈ میں نظر آئے گی۔
تمنا کو آخری بار نیٹ فلکس فلم پلان اے پلان بی میں رتیش دیش مکھ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ حال ہی میں مدھور بھنڈارکر کی ہدایت کاری والی فلم ببلی باؤنسر میں بھی نظر آئی تھیں۔ وہ رومانوی ڈرامہ فلم گروتھوندھا سیتھاکلم، بھولا شنکر، اور پرائم ویڈیو سیریز جی کردا میں نظر آئیں گی۔ وہیں وجے ورما کو حال ہی میں نیٹفلکس فلم ڈارلنگز میں دیکھا گیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ سُجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔ وہ دہاڈ اور مرزا پور 3 میں بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:تمنا بھاٹیہ نے نیلے رنگ کے لباس میں جلوے بکھیرے، دیکھیں خوبصورت تصاویر