ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor on Brahmastra Promotion رنبیر کپور برہمسترا کی تشہیر کرتے کرتے پریشان ہوئے، دیکھیں ویڈیو - رنبیر کپور برہمسترا تشہیر

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں رنبیر برہمسترا کی تشہیر سے متعلق اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فلم جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔Ranbir Kapoor on Brahmastra Promotion

رنبیر کپور برہمسترا کی تشہیر کرتے کرتے پریشان ہوئے، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 3:51 PM IST

حیدرآباد: برہمسترا کی ٹیم نے بڑے پردے پر ریلیز ہونے سے قبل بڑے پیمانے پر فلم کی تشہیر کی تھی۔ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بننے کے بعد برہمسترا ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبان میں او ٹی ٹی پیلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اب او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے سے قبل برہمسترا کے میکرز نے ایک عجیب و غریب ویڈیو جاری کی ہے، جس میں رنبیر کو فلم کی تشہیر سے متعلق اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Ranbir Kapoor on Brahmastra Promotion

بدھ کے روز عالیہ نے انسٹاگرام پر رنبیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ آیان مکھرجی کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ وہ برہمسترا کی تشہیر کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ ویڈیو میں رنبیر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ برہمسترا اور آیان مکھرجی سے بے حد پریشان ہوگئے ہیں۔ حالانکہ وہ یہ بات دل سے نہیں کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ ویڈیو فلم کی او ٹی ٹی سے ریلیز قبل تشہیری مقصد سے شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شخصیات نے بھی اس ویڈیو میں نظر آرہے رنبیر کپور کے مزاحیہ انداز کو پسند کیا ہے۔ ارجن کپور، صبا پٹودی اور مزید لوگوں نے عالیہ کے کمنٹ سیکشن کو مسکراتے ہوئے ایموجیز سے بھردیا ہے۔

عالیہ اور رنبیر کی ایڈونچر فلم برہمسترا پارٹ ون: شیوا میں بالی ووڈ کے تجربہ کار سپر اسٹار امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی ہیں۔ یہ فلم 4 نومبر 2022 سے ڈزنی ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہوگی۔ آیان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے عالیہ اور رنبیر کی محبت کی کہانی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں کام کرنے کے دوران ہی ان دونوں اداکار کی محبت پروان چڑھی تھی۔ اب یہ اسٹار جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔ اس فلم میں دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: Ranbir Kapoor Viral Video: مداحوں کی مدد کرتے نظر آئے رنبیر کپور، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.