رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہوں کے درمیان مشہور ہدایتکار آیان مکھرجی نے اپنی آئندہ فلم برہمسترا کا پیار بھرا نغمہ کیسریا کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ آیان نے اس گانے کے ذریعہ نادانستہ طور پر ہی صحیح رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔ ہدایتکار نے یہ گانا اپنی فلم کے لیڈ کردار اور اصل زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کو وقف کیا ہے۔ Ayan Mukherji Confirms Alia- Ranbir Wedding
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
بدھ کے روز آیان مکھرجی نے سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کا ایک نغمہ کیسریا کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ' رنبیر اور عالیہ کے لیے اور اس مقدس سفر کے لیے جو وہ جلد ہی شروع کرنے والے ہیں! رنبیر اور عالیہ اس دنیا میں میرے سب سے قریبی اور پیارے لوگ ہیں۔ ان کے ساتھ میں خوش اور محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ جنہوں نے میری زندگی کو سب کچھ دیا اور خود کو پوری طرح اور بے لوث طریقے سے ہماری فلم کے لیے وقف کردیا۔ Alia and ranbir Wedding Date
مکھرجی مزید لکھتے ہیں کہ ' ہماری فلم، ہمارے گانے کیسریا سے ان کی اتحاد کا ایک ٹکڑا شیئر کرنا چاہتے ہیں، یہ تحفہ ہے ان کے لیے اور سب کے لیے۔ میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں کہ انہیں تمام نعمتیں، خوشیاں اور تمام پاکیزگی ملے جب وہ زندگی کے ایک حیرت انگیز باب کو شروع کرنے جارہے ہیں'۔
آیان رنبیر اور عالیہ کے قریبی دوست ہیں اور ان کی فلم برہمسترا سے دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔ اس فلم کے ذریعہ عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اطلاع کے مطابق رنبیر اور عالیہ رواں ہفتے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز، دھرما پروڈکشنز، پرائم فوکس اور اسٹار لائٹ پکچرز نے تیار کیا ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی ہیں۔ یہ فلم پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔