ETV Bharat / entertainment

Tunisha Sharma Post-mortem Report: تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حمل کی تصدیق نہیں

اداکارہ تونیشا شرما کی چونکا دینے والی موت نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ ان سب کے درمیان اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہ بھی ان میں سے ایک تھی جو بدقسمتی سے ہفتے کے روز ان کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے فوراً بعد وائرل ہونے لگی تھی۔ تاہم ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹس نے واضح کردیا ہے کہ وہ حاملہ نہیں تھیں۔ Tunisha Sharma post-mortem Report

تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حمل کی تصدیق نہیں

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 11:03 AM IST

ممبئی: اداکارہ تونیشا شرما کی دل دہلا دینے والی موت نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان کی اچانک موت نے کئی شک و شبہ کو جنم دے دیا ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ وہ حاملہ تھیں۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹس نے واضح کیا ہے کہ وہ حاملہ نہیں تھیں اور پھانسی کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ Tunisha Sharma post-mortem Report

20 سالہ اداکار نے مبینہ طور پر 24 دسمبر کو اپنے سابق بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان محمد خان کے میک اپ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ وہ دونوں ٹیلی ویژن شو علی بابا: داستانِ کابل میں نظر آئے تھے۔ شیزان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تونیشا کی والدہ نے شیزان کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے اداکار کو تونیشا کے ذہنی تناؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ممبئی کے جے جے ہسپتال میں اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق تونیشا کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ان کے جسم پر زخم کے کوئی نشانات نہیں ملے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی آخری رسومات 26 دسمبر کو ہوگی۔

حال ہی میں تونیشا کی ماضی میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔ ان کے ڈپریشن میں ہونے کی بنیادی وجہ چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھو دینا اور ایک کزن کی موت ہے، جس کے وہ بہت قریب تھیں۔ تونیشا کی والدہ ہر بروقت میں ان کے ساتھ تھیں اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ تونیشا کبھی تنہا نہ ہو۔ اس وقت تونیشا انٹرنیٹ والا لو کی اسٹار کاسٹ میں شامل تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تونیشا کے تمام ساتھی اداکار انہیں ایک خوش مزاج خاتون کے طور پر یاد کرتے ہیں جو کہ نیک طبیعت اور مزاج کی مالک تھیں۔ واضح رہے کہ آئندہ سال 4 جنوری کو تونیشا اپنی 21 ویں سالگرہ منانے والی تھیں۔

مزید پڑھیں: Sikkim Road Accident مظفر نگر میں فوجی جوان کی آخری رسومات ادا کی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.