ETV Bharat / entertainment

Vijay Deverakonda to return his Fee لائیگر کی ناکامی پر وجے دیورکونڈا پروڈیوسر کو فیس واپس کریں گے - وجے دیورکونڈا نے فیس واپس کی

فلم لائیگر کے فلاپ ہونے کی وجہ سے اداکار وجے دیوراکونڈا نے اپنی پوری فیس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں اطلاع یہ بھی ہے کہ وہ اپنی آئندہ فلم کے لیے کوئی فیس نہیں لیں گے۔ Vijay Deverakonda to return his Fee

لائیگر کی ناکامی پر وجے دیورکونڈا نے اپنی فیس پروڈیوسر کو واپس کی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:58 PM IST

حیدرآباد: فلم 'لائیگر' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ساؤتھ اداکار وجے دیوراکونڈا نے فلم فلاپ ہونے پر اپنی فیس پروڈیوسر کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم 25 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر پوری جگنادھ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی تھی۔Vijay Deverakonda to return his Fee

25 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں وجے نے باکسر کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں فلم میں وجے کے مقابل لیڈ اداکارہ اننیا پانڈے تھیں۔ اس فلم میں عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن کو بھی اہم کردار میں دیکھا گیا تھا، اس کے باوجود فلم کا جادو شائقین پر نہ چل سکا۔ Vijay Deverakonda to Return His fee after Film Failed

فلم لائیگر باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وجے نے پوری فیس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجے کو اس فلم کے لیے 6 کروڑ ملے تھے۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ساؤتھ کی اداکارہ چرمی کور تھیں۔ فلم کا بجٹ 100 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی پروڈیوسر نے فلم کی تشہیر پر بھی کافی رقم خرچ کی تھی۔

پروموشن کے دوران وجے اور اننیا نے کئی ریاستوں کے شہروں میں فلم کی زبردست تشہیر کی۔ خیال رہے کہ سینما گھروں میں بھیڑ کی کمی کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف چلائی گئی بائیکاٹ مہم بھی ہے۔ وہیں اس بائیکاٹ مہم پر وجے نے چیلنج کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ' دیکھیں لیں گے'۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو وجے اور پوری ایک بار پھر فلم' جن گن من' کے لیے مل کر کام کرنے والے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس فلم کے لیے وجے کوئی فیس نہیں لیں گے۔ واضح رہے کہ وجے نے ساؤتھ کی فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 'لائیگر ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:وجے دیورکونڈا لائیگر کی ریلیز سے قبل اننیا پانڈے کو اپنے گھر لے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.