حیدرآباد: 'کمانڈو' کے اداکار ودیوت جموال اور خوبصورت بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ودیوت اور جیکلین نے اپنی پہلی اور ایکشن سے بھرپور فلم کریک کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ ودیوت اور جیکلین نے فلم کے سیٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس کے علاوہ اداکار ارجن رامپال بھی فلم کریک میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔Crakk Shooting Begins
'خدا حافظ' اداکار ودیوت نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم کریک کا سفر شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اس فلم کو آدتیہ دت ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور پی زیڈ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ پہلی بار ودیوت جموال اور جیکولین فرنانڈیز کی جوڑی اسکرین پر نظر آئے گی، یہ شائقین میں الگ ہی جوش و خروش پیدا کرنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے تاہم اب فلم کا نام سامنے آ گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فلم کی کہانی ممبئی کی کچی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کی پر مبنی ہے، جو زندگی میں کچھ کرنا چاہتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پولینڈ میں شروع ہو چکی ہے اور فلم اگلے سال یعنی 2023 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں ارجن رامپال اور ودیوت جموال کے درمیان زبردست ایکشن اور اسٹنٹ سین دیکھنے کو ملیں گے۔
مزید پڑھیں: جیکلین فرنانڈیز نے اپنی فلم وکرانت رونا کی تشہیر پر اس رنگ کی ساڑھی پہنی، دیکھیں