ممبئی: فلمساز و پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا، جو 'پرندا'، '1942:اے لو اسٹوری'، 'مشن کشمیر' اور کئی دیگر جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنی آئندہ فلم '12ویں فیل' لے کر آرہے ہیں، جس کی فلمسازی کرنے کے علاوہ وہ اسے پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ ادکار وکرانت میسی بطور مرکزی کردار فلم میں نظر آنے والے ہیں۔Vidhu Vinod Chopra Directing 12th Fail
یہ فلم مصنف انوراگ پاٹھک کے اسی نام سے شائع ہوئی ناول سے اخذ کی گئی ہے اور یہ آئی پی ایس آفیسر منوج کمار شرما اور آئی آر ایس آفیسر شردھا جوشی کی حقیقی زندگی کی کہانی سے متاثر ہے۔ تاہم، یہ فلم کوئی بایوپک نہیں ہے بلکہ یہ ایک ہمت کی کہانی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مرد یا ایک عورت دیانتداری کے ساتھ اس سماجی نظام میں بہت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے۔ فلم کے زیادہ تر حصوں کی شوٹنگ نئی دہلی کے مکھرجی نگر میں کی گئی ہے، وہ مقام جہاں سے بیوروکریٹس کا جنم ہوتا ہے۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ودھو ونود چوپڑا کہتے ہیں کہ ' اگر ایک ایماندار شخص اقتدار کے عہدے پر ہو تو دنیا صحیح معنوں میں بدل سکتی ہے۔ میں نے اس فلم کو لکھنے کے دوران میں نے لاتعداد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران سے ملاقات کی ہے۔ '12ویں فیل' ان سب کو خراج تحسین ہے۔ اگر یہ فلم مزید 10 افسران کو بھی ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دے، 10 طالب علموں کو بہترین کارگردگی کرنے کے لیے محنت کرنے کی ترغیب دے سکے تب میں یقین کروں گا کہ میں کامیاب ہوگیا ہوں۔
مرکزی اداکار وکرانت کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان تمام طالب علموں کو خراج تحسین ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت کرتے ہیں اور مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ ہمارے دور کا المیہ ہے کہ ایمانداری اور خلوص ایک نایاب چیز ہے۔ یہ فلم ان تمام طلباء کے لیے وقف ہے جو خواب دیکھتے ہیں، ان تمام ایماندار افسران کے لیے جو ہمارے ملک اور آئین کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ودھو ونود چوپڑا کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کے مکمل ہونے جیسا ہے اور یہ ایک بہٹ چیلنج بھی رہا کیونکہ وہ کمال کے ڈائریکٹر ہیں'۔
ودھو ونود چوپڑا نے آگرہ کے چمبل میں '12ویں فیل' کا پہلا شیڈول سمیٹ لیا ہے اور فی الحال دہلی میں دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2023 کے موسم گرما میں ریلیز ہونے والی ہے۔