ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal Film gets Release Date وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی نئی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان - وکی کوشل کی آئندہ فلم

آنند تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم، جس میں وکی کوشل اور ترپتی ڈمری اہم کردار میں ہوں گے، 28 جولائی 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔Vicky Kaushal Film gets Release Date

وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی آئندہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 3:17 PM IST

ممبئی: کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز اور اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم، جس میں وکی کوشل اداکاری کر رہے ہیں، 28 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ اس فلم میں ترپتی ڈمری اور ایمی ورک بھی اہم کردار میں ہوں گے۔Vicky Kaushal Film gets Release Date

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'آئندہ فلم، جس میں وکی اور ترپتی پہلی بار ایک جوڑی کے طور پر نظر آئیں گے، بھارت سمیت 240 سے زائد ممالک اور خطوں میں پرائم ویڈیوز کے ممبرز کے لیے دستیاب ہوگی'۔ اس پروجیکٹ کو ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پرائم ویڈیو اور دھرما پروڈکشنز کی دوسری مشترکہ پروڈکشن ہے۔ ان کا پہلا مشترکہ پروجیکٹ یودھا ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 7 جولائی 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

جوہر نے تیواری کی ہدایتکاری کو خاص کہا ہے۔ تیواری اور بندرا اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ پروڈیوسر کی اس جوڑی نے بتایا کہ وہ فلم کے لیے بھارت کے سب سے بڑے پروڈکشن پرائم ویڈیو اور دھرما کے ساتھ تعاون کرنے پر پرجوش ہیں۔

فلم میں وکی اور ترپتی کے شامل ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ 'فلم کے ذریعہ مکمل طور پر تفریحی حاصل کی جاسکتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ناظرین ایک ایسی کہانی دیکھنا پسند کریں گے جو پہلے کبھی نہیں بتائی گئی ہو گی'۔

واضح رہے کہ اس فلم کے علاوہ وکی میگھنا گلزا کی فلم سیم بہادر، لکشمن اُتیکر کی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ وہیں فلم دی گریٹ انڈین فیملی میں مانوشی چھلر کے ساتھ بھی وہ بڑے پردے پر اداکاری کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم کلا کی کامیابی کے بعد اداکارہ ترپتی ڈمری نے اپنی گلمیرس تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.