مشہور اداکار وکرم گوکھلے کا پونے میں انتقال ہو گیا۔ تھیٹر اور ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ اداکار وکرم گوکھلے گزشتہ کئی دنوں سے زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ اداکار پونے کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا انتقال 75 سال کی عمر میں ہوا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی کہ تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے کا ہفتہ کی سہ پہر پونے میں 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اداکار کچھ وقت سے پونے کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز دیناناتھ منگیشکر ہسپتال کے پی آر او شریش یادکیکر نے اداکار کی صحت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اداکار کی صحت "خراب" ہو رہی ہے اور وہ لائف سپورٹ پر ہیں۔
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لیتجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-3_2611newsroom_1669454030_145.jpg)
وکرم گوکھلے نے اپنے کیریئر کے دوران مراٹھی کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی کام کیا، جن میں امیتابھ بچن کی اگنیپتھ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ہم دل دے چکے صنم، جس میں سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن نے اداکاری کی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے مشن منگل، ہچکی، عیاری، بینگ بینگ، دے دنا دن اور بھول بھولیا جیسی فلموں میں کام کیا۔ 40 برسوں پر محیط طویل کیرئیر میں انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی۔
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-4_2611newsroom_1669454030_827.jpg)
وکرم گوکھلے کو اداکاری وارثت میں ملی تھی۔ وکرم گوکھلے نے اپنی اداکاری کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ ان کی پر دادی درگا بائی کامت بھارتی اسکرین کی پہلی خاتون اداکارہ تھیں، ان کی دادی چندرکانت گوکھلے پہلی چائلڈ آرٹسٹ تھیں اور ان کے والد چندرکانت گوکھلے مشہور مراٹھی اسٹیج آرٹسٹ تھے، جنہوں نے 70 سے زائد مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-7_2611newsroom_1669454030_336.jpg)
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-6_2611newsroom_1669454030_52.jpg)
وکرم گوکھلے نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1971 میں امیتابھ بچن کی پروانہ سے کیا۔ سال 2010 میں انہیں مراٹھی فلم انومتی میں کام کرنے پر بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ ملا۔ انہوں نے مراٹھی فلم آگاتھ کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا۔
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-11_2611newsroom_1669454030_720.jpg)
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-15_2611newsroom_1669454030_846.jpg)
حال ہی میں انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں لکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ 'اپنے اداکاری کے کیرئیر کے دوران مجھے جو اچھے اور برے تجربات حاصل کیے ہیں ان کو الفاظ دے رہا ہوں۔ان تجربات نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔یہ ایک کوشش ہے کہ میں نے ایک فنکار کے طور پر کیسے ترقی کی، پڑھنے اور مطالعہ کے ذریعے میں نے اپنے آپ کو کیسے تیار کیا'۔
![تجربہ کار اداکار وکرم گوکھلے نے آخری سانس لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/vikaram-gokhle-16_2611newsroom_1669454030_589.jpg)
ان کی فلم نکما اس سال جون میں ریلیز ہوئی تھی۔ وکرم گوکھلے نے 2020 میں ریلیز ہونے والی اے بی آنی سی ڈی میں کام کیا۔