تجربہ کار اداکار اور بالی ووڈ فلموں کی پسندیدہ 'ماؤں' میں سے ایک سلوچنا لاٹکر اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ وہ 94 سال کی تھیں۔ سلوچنا 200 سے زیادہ ہندی فلموں اور کئی مراٹھی فلموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ کو پدم شری ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔Veteran actor Sulochana dies
سلوچنا کی بیٹی کنچن گھنیکر نے انڈین ایکسپریس کو اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اسے عمر سے متعلق صحت کے مسائل اور سانس لینے میں دشواری تھی۔ ان کا انتقال اتوار کے روز شام 6 بجے ہوا۔ ان کا انتم درشن ان کی پربھادیوی رہائش گاہ پر ہو گی اور آخری رسومات پیر کو شام 5:30 بجے شیواجی پارک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔
-
The passing of Sulochana Ji leaves a big void in the world of Indian cinema. Her unforgettable performances have enriched our culture and have endeared her to people across generations. Her cinematic legacy will live on through her works. Condolences to her family. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The passing of Sulochana Ji leaves a big void in the world of Indian cinema. Her unforgettable performances have enriched our culture and have endeared her to people across generations. Her cinematic legacy will live on through her works. Condolences to her family. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 4, 2023The passing of Sulochana Ji leaves a big void in the world of Indian cinema. Her unforgettable performances have enriched our culture and have endeared her to people across generations. Her cinematic legacy will live on through her works. Condolences to her family. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 4, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اداکارہ کی موت پر خراج تحسین پیشن کرتے ہوئے ٹویٹ کیا 'سلوچنا جی کے انتقال سے ہندوستانی سنیما کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کی لاجواب پرفارمنس نے ہماری ثقافت کو تقویت بخشی ہے اور اسے ہر نسل کے لوگوں نے پسند کیا ہے۔ ان کی سینماٹک لیگزی ان کے کاموں کے ذریعہ زندہ رہے گی۔ ان کے اہل خان سے میری تعزیت ہے۔ اوم شانتی'۔
مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ 'سلوچنا تائی سنیما کی دنیا کی سب سے زیادہ پیاری اور خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ان کی فلم سانگٹے ایکے ہمیشہ سے میری پسندیدہ فلم رہی ہے۔ ہر فلم میں ان کی اداکاری یادگار رہی۔ میں ہماری بات چیت کو یاد کروں گی۔ آپ کی روح کو سکون ملے۔ ہندوستانی سنیما میں آپ کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔
-
सुलोचना दिदी यांच्या निधनाची बातमी अत्यंत दुःखद आहे. मराठीसह हिंदी चित्रसृष्टीतील प्रेक्षकांच्या मनावर राज्य करणाऱ्या या महान अभिनेत्रीला भावपूर्ण श्रद्धांजली. 🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/15SApfbwo4
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">सुलोचना दिदी यांच्या निधनाची बातमी अत्यंत दुःखद आहे. मराठीसह हिंदी चित्रसृष्टीतील प्रेक्षकांच्या मनावर राज्य करणाऱ्या या महान अभिनेत्रीला भावपूर्ण श्रद्धांजली. 🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/15SApfbwo4
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 4, 2023सुलोचना दिदी यांच्या निधनाची बातमी अत्यंत दुःखद आहे. मराठीसह हिंदी चित्रसृष्टीतील प्रेक्षकांच्या मनावर राज्य करणाऱ्या या महान अभिनेत्रीला भावपूर्ण श्रद्धांजली. 🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/15SApfbwo4
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 4, 2023
اداکار رتیش دیش مکھ نے ٹویٹر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 'سلوچنا دیدی کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ مراٹھی اور ہندی سنیما میں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اس عظیم اداکارہ کو دلی خراج تحسین'۔
سلوچنا نے تقریباً تمام معروف اداکاروں جیسے منوج کمار، دیو آنند اور محمود کی ماؤں کا کردار ادا کیا۔ سال 2015 میں امیتابھ بچن نے ان کی 86 ویں سالگرہ پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ 'سلوچنا جی کو 86 ویں سالگرہ مبارک ہو! نہ جانے کتنی فلموں میں میری ماں کا کردار ادا کیا! میں ان کے گھر گیا اور ان سے ملاقات کی، سلوچنا جی نے فلموں میں کئی اداکاروں کے ماں کردار ادا کیا، وہ بہت نرم دل اور پیار کرنے والی ہیں، 86 ویں سالگرہ مبارک!۔ دونوں نے فرار، روٹی کپڑا اور مکان اور یارانہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔