اندور: مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکر نے مدھیہ پردیش کے اندور کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے کی سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔Vaishali Takkar Allegedly dies By Suicide
پولیس ذرائع کے مطابق ویشالی ٹکر نے تیجا جی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کل رات پھندہ لگا کر خودکشی کرلی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس کو جائے واقع سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔ پولس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے یہاں رہ رہی تھی۔ ویشالی ٹکر نے 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' جیسے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mili trailer: جانوی کپور کی فلم ملی کا ٹریلر ریلیز
یواین آئی