ٹی وی شو مون مانے نا میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بنگالی اداکارہ پلوی ڈے انتقال کر گئیں۔ مبینہ طور پر وہ کولکاتا کے گرفا میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ کی پراسرار موت کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی، ٹالی ووڈ میں غم کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق گنگولی پوکھر علاقے میں واقع مکان میں اداکارہ پلوی ڈے کے کمرے کا دروازہ دیر تک بند رہنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ گھر والوں نے آواز دی، لیکن کمرے کے اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔Pallavi Dey found dead at Kolkata Home
گھر والوں نے دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو اداکارہ کی لاش سیلنگ پھنکے سے جھولتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں ملنے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیلی ویژن کی اداکارہ پلوی ڈے کی مشہور ٹی وی سریل سراج کی بیگم میں لطیف نسا کے رول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کے کام کو کافی سراہایا گیا۔ اسی سیریل کی وجہ ٹیلی ویژن کی دنیا میں ایک پہچان ملی۔ اس کے علاوہ راج جھاپ موتی اور مون نا مانے جیسی بنگلہ سریل میں کام کر چکی ہیں۔