ممبئی: ٹی وی کی دنیا سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ گجراتی اور ہندی فلموں سمیت کئی ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے تجربہ کار اداکار رسک دوے کا جمعہ کو گردے فیل ہونے کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ 15 دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کی عمر 65 سال تھی۔TV Actor Rasik Dave Dies
انہوں نے 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کیتکی دوے سے شادی کی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جولائی کے مہینے میں ٹی وی کی دنیا سے یہ دوسری افسوسناک خبر ہے۔ اس سے قبل مشہور ٹی وی شو 'بھابی جی گھر پر ہیں' میں ملکھان کا کردار ادا کرنے والے اداکار دپیش بھان کا کرکٹ کھیلتے وقت انتقال ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رسک دوے گزشتہ سال سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ دو سال سے ڈائیلاسز پر تھے اور ان کا گردہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا تھا۔ ایسے میں جب 15 دن پہلے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو گھر والوں نے اداکار کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا۔
اسی دوران 29 جولائی کی رات انہوں نے آخری سانس لی۔ رسک کی موت سے ٹی وی کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Deepesh Bhan Passes Away: 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے اداکار دپیش بھان کا انتقال
کئی گجراتی فلموں میں کام کرنے کے بعد انہیں بالی ووڈ میں فلم 'معصوم' سے بریک ملا۔اس درمیان انہوں نے اداکاری کی دنیا سے دوری اخیتار کرلی اور پھر ٹی وی سیریل سنسکار سے زبردست واپسی کی۔ رسک 'سی آئی ڈی' اور 'کرشنا' سمیت کئی ٹی وی شوز میں نظر آ چکے ہیں۔