ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ منداکنی آج 51ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ منداکنی کی پیدائش 30 جولائی 1969 کو میرٹھ میں اینگلو انڈین خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد جوزف برطانوی نژاد تھے اور ماں مسلمان تھیں۔ منداکنی کے بچپن کا نام یاسمین جوزف تھا۔ انہوں نے اپنے کیئریر کی شروعات 1985 میں ریلیز بنگلہ فلم انتاریر بھالوباشا سے کی تھی۔ منداکنی نے 1985 میں فلم میرا ساتھی سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ اسی سال منداکنی کی فلم رام تیری گنگا ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے بعد منداکنی نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لئے انہیں بہترین فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
رام تیری گنگا میلی کے بعد منداکنی نے جال، لوہا، ڈانس ڈانس، جیتے ہیں شان سے ، کمانڈو، تیزاب اور جانباز جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 1996 میں فلم زور دار میں آخری بار کام کیا۔ اس دوران منداکنی کا نام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ لیا جانے لگا۔ کرکٹ کے میدان میں انہیں کئی مرتبہ داؤد ابراہیم کے ساتھ دیکھا گیا۔ منداکنی ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔ وہ آج کل تبتی یوگا کلاسیز چلاتی ہیں اور دلائی لامہ کی فالوور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہرت کی بلندیوں سے گمنامی کے اندھیروں میں گُم ہوجانے والی اداکارہ
یو این آئی