ٹائیگر شراف کی آئندہ والی فلم ہیروپنتی 2 کا دوسرا ٹریلر اب ریلیز ہوگیا ہے۔ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگاسکتا ہے کہ فلم ایکشن، تھرلر، کرائم، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔ اتنا ہی نہیں ہیروپنتی 2 کے اس ٹریلر کو ان کی گرل فرینڈ دیشا نے بھی پسند کیا ہے۔ Heropanti 2 New Trailer Out
پہلے ٹریلر میں شائقین کو فلم کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی لیکن دوسرے ٹریلر نے شائقین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ٹریلر میں ٹائیگر کو دمدار ڈائیلاگ، جمناسٹک موو اور ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دیشا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹریلر شیئر کیا۔ ٹریلر کا لنک شیئر کرتے ہوئے، دیشا نے ٹائیگر کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا، "فل سیٹی بجاا ٹریلر۔" Disha Patani Likes Heropanti 2 Trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹائیگر ایک بار ہیروپنتی 2 میں ببلو کے کردار میں نظر آنے والےہیں وہیں تارا ستاریا عنایہ اور لیلی کا کردار نوازالدین صدیقی ادا کرنے والے ہیں، جو اس فلم کو مزید مزے دار بنائے گا۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ہیروپنتی 2 کو رجت اروڑہ نے لکھا ہے اور موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ فلم 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں: پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکار منوج باجپائی کی 53 ویں سالگرہ