ETV Bharat / entertainment

Tiger Shroff Birthday:  ٹائیگر شراف کی 33 ویں سالگرہ، جب اداکار نے اپنے رقص سے مداحوں کا دل جیت لیا

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 2:08 PM IST

ہندی سنیما میں اپنی زبردست ڈانسنگ اور ایکشن سے لوگوں کے دل میں بسنے والے اداکار ٹائیگر شراف آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر اداکار کے ان ڈانس پرفارمنس پر نظر ڈالیں گے جنہوں نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

ٹائیگر شراف کی 33 ویں سالگرہ
ٹائیگر شراف کی 33 ویں سالگرہ

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف جمعرات کو اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ٹائیگر نہ صرف اپنے خوبرو شکل کے لیے بلکہ اپنی شاندار رقص اور متاثر کن ایکشن سیکوئنس کے لیے بھی لوگوں کے دلوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ 2 مارچ 1990 کو دنیا میں قدم رکھنے والے ٹائیگر تجربہ کار اداکار جیکی شراف کے بیٹے ہیں۔ صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کے منفرد ڈانس اسٹائل نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں مدد کی ہے۔Tiger Shroff birthday

ان کی پرجوش اور ہائی آکٹین پرفارمنس سے لے کر ان کے زبردست ڈانس کرنے تک ٹائیگر نے انڈسٹری میں ایک ڈانسر کے طور پر ایک اونچا مقام حاصل کیا ہے۔جیسا کہ ٹائیگر اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہا ہے اس خاص موقع پر نظر ڈالیں گے جب انہوں نے اپنی بنداس ڈانس اسٹائل سے شائقین کو مسحور کردیا تھا۔

وسل بجا۔ ہیروپنتی (2014):

ٹائیگر نے بالی ووڈ میں فلم 'ہیروپنتی' سے ڈیبیو کیا اور 'وسل بجا' گانے سے بطور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس گانے میں ہمیں مختلف قسم کے ڈانس فارم دیکھنے کو ملے، جن میں ہپ ہاپ، بی بوائنگ اور کنٹیمپرری شامل ہیں۔ اس گانے میں ان کے ڈانس اسٹائل کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بیٹ پہ بوٹی - اے فلائنگ جٹ (2016):

ٹائیگر کی سب سے مشہور ڈانس پرفارمنس فلم 'اے فلائنگ جاٹ' کے گانے "بیٹ پہ بوٹی" میں دیکھنے کو ملی۔ ریمو ڈی سوزا کی طرف سے کوریوگرافی کیے گئے اس گانے میں ٹائیگر کو ایک توانائی و جوش سے بھرپور رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، ان کے مووز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اس گانے میں انہوں نے کچھ چیلنجنگ مووز کو اتنی آسانی سے کیا جس سے واضح ہورہا تھا کہ ٹائیگر نے کتنی محنت کی تھی

جئے جئے شیوشنکر - وار (2019):

فلم 'وار' کا ایک مقبول ڈانس نمبر، اس گانے میں ٹائیگر اور ریتک روشن کو ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 'جئے جئے شیو شنکر' کی دھن آپ کو رقص کرنے پر مجبور کردے گی، اس سے زیادہ گانے کی کوریوگرافی بے حد دلکش اور متاثر کن ہے۔ یہ گانا تمام پارٹیوں اور شادیوں میں بجنے والا مقبول گانا ہے۔

دی ہک اپ سانگ - اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 (2019):

یہ گانا ٹائیگر شراف اور عالیہ بھٹ پر فلمایا گیا ہے، جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ ان دونوں کی شاندار کیمسٹری اور گانے کی دلکش دھن لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کیسانووا۔ میوزک ویڈیو(2021):

جنوری 2021 میں ٹائیگر شراف نے ایک میوزک ویڈیو 'کیسانووا' ریلیز کیا، جس میں وہ زبردست ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں کے درمیان فورا مقبولہٹ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر اسے لاکھوں ویوز ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.