ETV Bharat / entertainment

The Legend of Maula Jatt UK Collection: پاکستانی فلم 'دی لیجینڈ آف مولا جٹ' کے میکرز کا آر آر آر کی کمائی کو مات دینے کا دعوی

رواں ماہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے میکرز نے دعوی کیا ہے کہ فلم نے برطانیہ میں بھارتی فلم آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔The Legend of Maula Jatt UK Collection

پاکستانی فلم 'دی لیجینڈ آف مولا جٹ' کے میکرز کا آر آر آر کی کمائی کو مات دینے کا دعوی

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 4:11 PM IST

پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں ریلیز کے 17 دنوں میں بھارت کی رواں سال کی کامیاب فلموں میں شمار کی جانے والی فلم آر آر آر کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔ یہ دعوی دی لیجینڈ آف مولا جٹ فلم کے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا گیا۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی پنجابی زبان کی فلم سال 1979 میں اسی نام سے آئی مشہور فلم کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان بھی ہیں۔The Legend of Maula Jatt UK Collection

دی لیجینڈ آف مولا جٹ فلم کے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ' ایک اور دن ، ایک اور کامیابی، دی لیجینڈ آف مولا جٹ نے صرف 17 دنوں میں برطانیہ میں سال 2022 کی زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم آر آڑ آر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے'۔ حالانکہ اس انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کی کمائی کے اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی مداحوں نے فلم کی کل کمائی کے اعداد و شمار کا انکشاف نہ کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ' آر آر آر نے دنیا بھر میں 1144 کروڑ روپے کی کمائی کی اور مولا جٹ نے 127 کروڑ روپے کی۔ اگر موازنہ کرنا ہی ہے تو ڈھنگ سے کرلیتے، صرف برطانیہ کیوں؟

واضح رہے کہ ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بنی فلم آر آر آر نے دنیا بھر میں تقریباً 1200 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہ فلم ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے اور اس میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں حال ہی میں فلم کو جاپان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے

ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق 21 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم آر آر آر نے ایک ہفتے میں جاپان میں 73 جے پی وائی ملین یعنی 4 لاکھ 95 ہزار امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس نے جاپان میں ایک ہفتے میں اتنی زیادہ کمائی کی ہے۔ اس کے علاوہ آر آر آر جاپان میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی غیر ملکی فلم بھی بن گئی ہے۔

وہیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کہانی کی بات کریں تو یہ نوری نتھ اور مولا جٹ کی دشمنی کے بارے میں ہے۔ فلم میں ماہرہ خان مُکھو اور فواد خان مولا جٹ اور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kriti Kharbanda B'day Pic: کریتی کھربندا نے اپنے پسندیدہ شخص کے ساتھ سالگرہ منائی، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.