ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story Removed From TN Theatres: تمل ناڈو کے سنیما گھروں سے دی کیرالہ اسٹوری کو ہٹایا گیا

تمل ناڈو ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز ہدایتکار سدیپتو سین کی متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اب تمل ناڈو کے کسی بھی سنیما گھروں میں یہ فلم نہیں دکھائی جائے گی۔

تمل ناڈو کے سنیما گھروں سے دی کیرالہ اسٹوری کو ہٹایا گیا

author img

By

Published : May 8, 2023, 11:14 AM IST

دی کیرالہ اسٹوری جو ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی، اب تمل ناڈو کے سنیما گھروں میں اسے نہیں دکھایا جائے گا۔ یہ فلم تمل ناڈول کے بہت کم تھیٹروں میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اب تمل ناڈو کے ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے کسی بھی تھیٹر میں نہیں دکھایا جائے گا۔ اب تمل ناڈو کے کسی بھی تھیٹر میں یہ فلم بکنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔سدیپتو سین کی ہدایتکاری اور وپل امرت لال شاہ کی پروڈیوس کردہ فلم دی کیرالہ اسٹوری نے پورے ملک میں ایک بڑے سیاسی تنازع کو جنم دیا ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے پروپیگنڈہ فلم قرار دیا ہے۔The Kerala Story Removed From TN Theatres

تمل ناڈو تھیٹر اور ملٹی پلیکس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم سبرامنیم نے اس خبر کی تصدیق کی کہ چند ملٹی پلیکس جنہوں نے فلم دکھائی تھی، انہوں نے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ فلم صرف چند ملٹی پلیکسز میں دکھائی گئی تھی جو پان انڈیا گروپس یا زیادہ تر پی وی آر کی تھی۔ مقامی ملٹی پلیکس نے پہلے ہی فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا تھا، کیونکہ اس میں کوئی مشہور اداکار نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر کوئمبٹور میں اب تک دو شوز ہو چکے ہیںایک جمعہ کو اور ایک ہفتہ کو۔ ان شوز نے بھی کچھ خاص کمائی نہیں کی۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہی تھیٹروں نے فیصلہ کیا کہ اس فلم کے لیے احتجاج کا سامنا کرنا اور اس طرح کے خطرے سے گزرنا مناسب نہیں ہے۔

فلم تجارتی تجزیہ کار سریدھر پلئی، جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اتوار کو فلم دیکھنے کا ارادہ کر رہے ہیں، اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' ملٹی پلیکسز نے آج (اتوار) سے پورے تمل ناڈو میں متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش روک دی ہے! انہوں نے یہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کی جانب سے فلم کو نہ ملنے والے ردعمل کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے'۔

دی کیرالہ اسٹوری میں ادا شرما، یوگیتا بہانی، سدھی ادنانی اور سونیا بالانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کے ٹریلر کی زبردست مخالفت کی گئی تھی کیونکہ اس میں پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ کیرالہ سے 32 ہزار لڑکیاں لاپتہ ہیں اور جو بعد میں دہشت گروپ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد دی کیرالہ اسٹوری کے پروڈیوسر نے کہا کہ فلم کا وہ ٹیزر سوشل میڈیا سے ہٹادیا جائے گا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ 32,000 سے زیادہ خواتین کو آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کیا گیا ہے۔ فلم کے حوالے سے جاری ایک سماعت میں کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز کیا کہ پروڈیوسروں نے فلم کے ساتھ ایک اعلانیہ شائع کیا ہے جس میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ فلم افسانوی ہے اور واقعات کا ڈرامائی ورژن ہے اور ساتھ ہی یہ کہ فلم تاریخی واقعات کی درستگی یا حقیقت کا دعویٰ نہیں کرتی ہے۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو میں نام تملار کچی (NTK) نے اداکار اور ہدایت کار سیمن کی سربراہی میں چنئی میں دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ سیمن نے کہا کہ اگر احتجاج کے باوجود فلم کو سینما گھروں میں دکھایا گیا تو وہ اسکرینوں اور تھیٹروں کو توڑ دیں گے۔

تاہم فلم کے ابتدائی دو دن کے کلیکشن اچھے ہوئے ہیں۔ فلم کے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم نے جمعہ کو 8 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور ہفتہ کو 11.22 کروڑ تک کا کاروبار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Controversial Movie The Kerala Story متنازع فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.