ETV Bharat / entertainment

Team Dhak Dhak :'دھک دھک' کی ٹیم دہلی سے کھرڈولانگ تک سفر کرنے والی پہلی ہندی فلم یونٹ - تاپسی پنو کی فلم دھک دھک

تاپسی پنو کی پروڈیوس کردہ فلم 'دھک دھک' کی ٹیم پہلی فلم یونٹ بن گئی ہے جس نے دہلی سے لداخ میں واقع دنیا کے بلندترین مقام کھرڈلانگ لا پاس تک موٹر سائیکل کی سواری کی۔ Dhak Dhak Team Ride from Delhi to Khardung La

دھک دھک' کی ٹیم دہلی سے کھرڈولانگ تک سفر کرنے والی پہلی ہندی فلم یونٹ

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 1:32 PM IST

ممبئی: فلم' دھک دھک' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ، سنجنا سانگھی، دیا مرزا اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت فلم کے تمام عملے نے دہلی سے کھرڈلانگ لا پاس تک موٹرسائیکل پر سفر کی ہے۔ یہ پہلی ہندی فلم یونٹ بن گئی ہے جس نے اتنا طویل فاصلہ طئے کیا ہے اور دنیا کی بلند ترین مقام پر پہنچی ہے۔ دنیا کا سب سے بلندترین مقام لداخ میں واقع ہے جہاں موٹرسائیکل سے مسافت طئے کی جاسکتی ہے۔Dhak Dhak Team Ride from Delhi to Khardung La

اداکارہ تاپسی پنو، جو فلم کی پروڈیوسر ہیں، نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا کہ '"5,359 میٹر اونچائی، چار خواتین اپنے موٹر سائیکل پر۔ اور ایک ایسا عملہ جس نے ہمت نہیں ہاری اور دہلی سے کھرڈلانگ تک سڑک کے ذریعہ سفر طئے کر پورے راستے شوٹنگ کرنے والی پہلی ہندی فلم یونٹ بن گئی ہے۔ دنیا کی سب سے اونچی سڑکوں میں سے ایک جہاں موٹرسائیکل پر جایا جاسکتا ہے، کیا میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ سب سے زبردست ٹیم ہے'

اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دیا مرزا نے لکھا کہ 'میں اس تصویر کو دیکھ رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کیا ہم نے واقعی ایسا کیا ہے؟ کیا ہم واقعی ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے؟ ہاں ہم نے یہ کیا ہے۔ جب آپ دھک دھک دیکھیں گے تب آپ سب کو معلوم ہوجائے گا یہ ہمارے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔ فی الحال ہم اس کا جشن منارہے ہیں کہ ہم دہلی سے کھرڈلانگ لا پاس تک سفر کرنے والے پہلے فملی عملہ ہیں۔ دنیا کی سب سے اونچی موٹر سائیکل روڈ۔ آپ کو دھک دھک دکھانے کا انتظار نہیں کرپا رہی ہوں'۔

فلم اور شوٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئ، تجربہ کار اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر کوئی مجھے 6 ماہ پہلے بتاتا کہ میں 65 سال کی عمر میں لداخ تک موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی ہوں، تو میں ہنس پڑتی! یہ فلم بہت طریقوں سے میرے لیے خاص رہا ہے۔ اس نے مجھے اپنے خوف کا سامنا کرنے پر مجبور کیا، تناؤکن حالت میں خود پر، اپنے ساتھیوں اور اپنے عملے پر بھروسہ کرنا سکھایا ہے، مجھے دنیا کی سب سے خوبصورت اور خوفناک جگہوں میں سے ایک پر لے گیا ہے اور اس فلم نے مجھے کچھ شاندار لوگوں سے متعارف کرایا ہے۔ جب کوئی فلم اس میں شامل تمام لوگوں کے لیے ایک ایڈونچر بن جاتی ہے، تو یہ ایک پراڈکٹ بننا بند کر دیتی ہے اور ایک تجربہ بن جاتی ہے اور اس کی کہانی ہمارا حصہ بن جاتی ہے'۔

مزید پڑھیں: Taapsee Pannu Second Production Project: تاپسی پنو نے اپنے دوسری پروڈکشن پروجیکٹ کا اعلان کیا

ترون دودیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی، 'دھک دھک' چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے بلند ترین موٹرسائیکل سڑک کے سفر پر نکل پڑتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.