ETV Bharat / entertainment

Tamannaah Bhatia gets emotional : مداح کے بازو پر اپنے چہرے کا ٹیٹو دیکھ کر تمنا بھاٹیہ جذباتی ہو گئیں، دیکھیں ویڈیو - مداح نے تمنا بھاٹیہ کے چہرے کا ٹیٹو بنوایا

تمنا بھاٹیہ ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے مداح سے مل کر جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ کے ایک پرستار نے تمنا کے چہرے کا ٹیٹو اپنے بازو پر بنوایا تھا، جسے دیکھ کر اداکارہ جذباتی ہوگئیں۔

مداح کے بازو پر اپنے چہرے کا ٹیٹو دیکھ کر تمنا بھاٹیہ جذباتی ہو گئیں، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 12:21 PM IST

حیدرآباد: اداکارہ تمنا بھاٹیہ اس وقت جذباتی ہوگئیں جب ممبئی ایئرپورٹ پر ان کی اپنے ایک مداح سے ملاقات ہوئی۔ منگل کو سوشل میڈیا پر پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کو خاتون مداح کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Tamannaah Bhatia gets emotional

ویڈیو میں مداح نے تمنا کے پاؤں چھو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اداکارہ کو ایک نوٹ، کارڈ اور ایک گلدستہ بھی تحفے میں دیا۔ تمنا نے جذباتی ہو کر مداح کو گلے لگا لیا۔ اس کے بعد خاتون نے اداکارہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے بازو پر ٹیٹو دکھایا۔ یہ ٹیٹو تمنا کے چہرے کا تھا۔ ٹیٹو کے ساتھ مداح نے اپنے بازو میں لکھوایا تھا 'لو یو تمنا'۔

تمنا نے یہ محبت دیکھ کر کئی بار مداح کو گلے لگایا اور شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر براؤن بلیزر اور پینٹ میں دیکھا گیا۔ اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ممبئی ائیرپورٹ پر تمنا اور ان کے مداح کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں تمنا کو 13 سال سے جانتا ہوں ان کا دل سونے کا ہے'۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 'یہ احساس خاص ہوتا ہے جب کوئی آپ کے لیے ٹیٹو کرواتا ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'تمنا بہت خوش قسمت ہیں'۔

تمنا حال ہی میں ویب سیریز جی کردا میں نظر آئیں جس کی ہدایت کاری ارونیما شرما نے کی ہے اور اسے دنیش وجن کی میڈاک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس سیریز کو حسین دلال اور عباس دلال نے مشترکہ طور پر لکھا ہے اور اس میں آشم گلاٹی، سہیل نیئر، انیا سنگھ، حسین دلال، سیان بنرجی اور سمویدنا سووالکا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس سیریز کا پریمیئر 15 جون کو پرائم ویڈیو پر ہوا۔ اس کے علاوہ وہ لسٹ اسٹوریز 2 میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Abdul Razzaq عبدالرزاق نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق اہم بات بتادی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.