ETV Bharat / entertainment

Blurr First Look تاپسی پنو نے اپنی آئندہ تھرلر فلم بلر سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی - بلر کی ریلیز تاریخ

تاپسی پنو نے اپنی آئندہ فلم 'بلر' سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ پوسٹر کے ساتھ اداکارہ نے فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ Blurr First Look

تاپسی پنو نے اپنی آئندہ تھرلر فلم بلر سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 3:47 PM IST

ممبئی: اداکارہ تاپسی پنو نے بدھ کے روز اپنے مداحوں کو اپنی آئندہ سائیکولوجیکل تھرلر فلم بلر کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر تاپسی نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ تاپسی کی اگلی فلم اس سال 9 دسمبر کو زی 5 پر ریلیز ہوگی۔Blurr First Look

فلم سے سامنے آئی تاپسی کی پہلی جھلک خوفناک لگ رہی ہے کیونکہ اداکارہ بغیر اپنی پلکیں جھپکایں کیمرے کو دیکھتی نظر آرہی ہیں۔ جیسے جیسے ان کا چہرہ دھندلا ہورہا ہے ویسے ویسے تاپسی کی بینائی بھی کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا کہ 'آنکھوں سے جو نظر آتا ہے حقیقت ہمیشہ اس سے پرے ہوتی ہے۔ زی 5 پر بلر کا پریمئیر 9 دسمبر کو ہوگا'۔

فلم کی کہانی ایک عورت کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں اس کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے اور وہ کس طرح اپنی زندگی کے آزمائش سے لڑتی ہے۔ یہ فلم گایتری کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار تاپسی نے ادا کیا ہے جو اپنی جڑواں بہن کی موت کی تحقیقات کی کوشش کے دوران آہستہ آہستہ اپنی آنکھوں کی روشنی کھو دیتی ہے۔

اجے بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا پریمیئر خصوصی طور پر ہندی میں زی 5 پر ہوگا اور اس میں گلشن دیویا بھی ہیں۔ فلم کو زی اسٹوڈیوز اور آؤٹ سائیڈرز فلمز اور ایچیلون پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔ بلر کو اجے بہل اور پون سونی نے لکھا ہے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے تاپسی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ"تھرلر فلمیں میری فلمی کیرئیر کا ایک اہم حصہ ہیں اور بلر کی کہانی کچھ ایسی تھی کہ جس نے مجھے اس کے اسکرین پلے سے باندھ دیا اور پوری فلم میں جس طرح مرکزی کردار کو حالات سے مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب وشال نے اس پروجیکٹ کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے فوراً ہاں کر دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'تقریباً آدھی فلم کی شوٹنگ میں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کی ہے میں بہت ساری یادوں کو گھر لے جا رہی ہوں جس کی وجہ سے میں واقعی میں واضح نقطہ نظر کو اور زیادہ اہمیت دینے لگی۔ آرٹیکل 375 کے بعد میں واقعی اجے سر کے ساتھ کام کرنے کی منتظر تھی۔ امید ہے کہ او ٹی ٹی صارفین بھی اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

بلر کے علاوہ تاپسی کے پاس راجکمار ہیرانی کی آنے والی فلم ڈنکی بھی ہے۔ اس فلم میں وہ شاہ رخ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Laal Singh Chadha and Shabash Mithu عامر خان اور تاپسی پنو کی فلم کے خلاف شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.