ETV Bharat / entertainment

Swara Bhaskar Receives Death Threat: اداکارہ سوارا بھاسکر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 1:48 PM IST

اداکارہ سوارا بھاسکر کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اداکارہ نے پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ Swara Bhaskar Receives Death Threat

اداکارہ سوارا بھاسکر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی

حیدرآباد: سلمان خان کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اداکارہ کو ان کے ورسووا میں واقع رہائش گاہ پر ایک دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے۔ اداکارہ نے تاخیر کیے بغیر ممبئی پولیس سے معاملے کی شکایت بھی کر دی ہے۔ اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Swara Bhaskar Receives Death Threat

سوارا کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا، فی الحال اس بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اس سلسلے میں ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Swara Bhaskar Receives Death Threat۔ واضح رہے کہ اداکارہ کو موصول ہوئے اس دھمکی آمیز خط کو ہندی زبان میں لکھا گیا ہے۔ اس میں اداکارہ کو ویر ساورکر کی توہین کرنے کے خلاف وارننگ دی گئی ہے۔

دھمکی آمیز خط میں کیا لکھا ہے؟

اداکارہ کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا ہے کہ ویر ساورکر کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس دھمکی آمیز خط میں اداکارہ کے لیے نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔ خط کے آخر میں 'دیش کا نوجوان' لکھ کر ایک دستخط بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر ملک کے سیاسی اور سماجی مسائل پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ کنگنا رناوت کی طرح وہ بھی اپنے بے باک انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے ساورکر کے بارے میں کیا لکھا؟

واضح رہے کہ یہ 2017 کی بات ہے، جب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویر ساورکر کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں کچھ ایسا لکھا تھا، جس کے بعد لوگوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ سوارا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 'ساورکر نے جیل سے باہر آنے پر برطانوی حکومت سے معافی مانگی تھی۔ تو وہ یقینی طور پر 'ویر' نہیں ہو سکتے'۔

مزید پڑھیں: 'ہمیں گاندھی اور آزاد کا بھارت چاہیے، آج کا بھارت قبول نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.