حیدرآباد: آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ تاہم اس بار ان کے بحث میں آنے کی وجہ ان کی موت نہیں بلکہ ایک اشتہار ہے۔ دراصل ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ نے ٹی شرٹ پر سُشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگاتے ہوئے اس پر کچھ ایسا لکھ دیا ہے، جس سے مداحوں میں غصہ ہے۔ اب سوشل میڈیا پر کمپنی کے خلاف اس ٹی شرٹ کا بائیکاٹ کرنے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔T shirt with Sushant Singh Rajput's Photo
جب فلپ کارٹ پر مداحوں نے سُشانت سنگھ کی تصویر والی سفید ٹی شرٹ دیکھی تو وہ ایک بار تو خوش ہو گئے لیکن جیسے ہی انہوں نے ٹی شرٹ پر 'ڈپریشن لائک ڈرونگ' پڑھا تو وہ غصے میں آئے۔ اس جملے کا مطلب ہے ' ڈپریشن ڈوبنے کی طرح ہے۔
سوشل میڈیا پر کمپنی کو بائیکاٹ کرنے کی بات کی جارہی ہے، وہیں میڈیا کے مطابق فلپ کارٹ کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے اور کمپنی کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ Boycott FlipKart
سوشل میڈیا پر کمپنی کے خلاف غصہ
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، 'ایک عام اور ذمہ دار شہری کے طور پر، میں آج رات فلپ کارٹ کو ایسی چیزیں بیچنے کے لیے نوٹس بھیج رہا ہوں، جس سے کسی مردہ شخص کی توہین ہورہی ہو'۔
ایک اور صارف نے لکھا، 'سُشانت سنگھ راجپوت کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اب فلپ کارٹ بھی اس بالی ووڈ گینگ کا حصہ بن کر سُشانت سنگھ راجپوت کے خلاف جھوٹی مہم چلا رہا ہے، فلپ کارٹ کو کس نے بتایا کہ وہ ڈپریشن میں ہیں؟ آپ کو شرم آنی چاہیے'۔
ایک صارف نے لکھا کہ' یہ مکمل طور پر ایک ایجنڈا اور پروپیگنڈا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بالی ووڈ گینگ نے سشانت سنگھ راجپوت کا بے رحمی سے قتل کیا تھا اور وہ اس کے لیے اب تک لوگوں کے غصے کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے وہ اس سے باہر آنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ڈپریشن کوئی فینسی لفظ نہیں ہے جس کا آپ اس طرح سے فائدہ اٹھا رہے ہیں'۔
ایک اور صارف نے لکھا، 'اب فلپ کارٹ بھی سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی نظروں میں ٓگیا ہے اور اب یہ اچھا نہیں ہے۔ فلپ کارٹ اب ایک معصوم روح کو ذہنی مریض کے طور پر ٹیگ کرکے پیسے کما رہے ہیں 'کیا آپ کی حالت اتنی خراب ہے'؟
ایک صارف نے لکھا کہ 'کیسا گھٹیا مارکیٹنگ کا طریقہ ہے، یہ کوڑا کرکٹ ہے، اپنے پروپیگنڈے کے لیے ایک روح کو استعمال کرنا کیسا خراب عمل ہے'۔