اداکارہ سنی لیونی اپنے کرئیر کا شاندار لمحہ جی رہی ہیں کیونکہ کانز فلم فیسٹیول 2023 میں سنی کی فلم کینیڈی کی خصوصی اسکریننگ ہوئی۔ سنی نے ہدایتکار انوراگ کشیپ اور ساتھی اداکار راہل بھٹ کے ساتھ کینیڈی کی اسریکننگ کے لیے باوقار فلم فیسٹیول کے 76 ویں ایڈیشن میں ریڈ کارپٹ پر واک کیا۔ فلم فیسٹیول کے مڈنائٹ اسکریننگ سیکشن کے دوران فلم کینیڈی کی شاندار اسکریننگ ہوئی۔ اس خاص موقع کے لیے اداکارہ نے خوبصورت گلابی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا، جس کی تصاویر اب انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔Cannes 2023
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سنی لیون نے کینیڈی کی اسکریننگ میں شرکت کے لیے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔ اسٹار نے اپنی تصاویر انوراگ کشیپ اور راہل بھٹ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس لمحہ کو اپنے کرئیر کا قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ سنی نے لکھا کہ ' میرے کیریئر کا اب تک کا سب سے قابل فخر لمحہ! اس لمحے کے لیے انوراگ کشیپ کا شکریہ اور راہل بھٹ کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے اپنے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع دیا۔ آپ دونوں سے پیار ہے'۔ اداکارہ نے اسکریننگ کے ایونٹ کے لیے ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سنی نے اپنے اس خوبصورت گاؤن کے ساتھ اپنی چند تصاویر الگ سے بھی شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ اپنے لک کو بے حد سادہ رکھتے ہوئے ہلکا میک اپ اور کم زیورات پہنے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ صرف انوراگ کشیپ کی فلم کینیڈی کے علاوہ کانو بہل کی فلم آگرہ کو کانز کے فورٹ نائٹ سیکشن میں پریمیئر ہونے کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ نہمیچ شارٹ فلم سیکشن اور آسامی فلم ایشانو کانز کے کلاسک سیکشن میں پریمیئر ہوگی۔