ETV Bharat / entertainment

سوہانا خان 'دی آرچیز' سے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا آغاز کریں گی - اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا آغاز کریں گی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنی ڈیبیو فلم فلم 'دی آرچیز' میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی آغاز کریں گی۔ Suhana Khan's Debut Film

Suhana Khan will make her singing and acting  debut in 'The Archies'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 9:21 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان فلم ’دی آرچیز‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی آغاز کریں گی۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور اور امیتابھ بچن کی پوتی آگستیہ نندا فلم ’دی آرچیز‘ سے ڈیبیو کریں گی۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں سہانا خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنا سنگنگ ٹیلنٹ بھی دکھائیں گی۔ انہوں نے ’دی آرچیز‘ کے گانے ’جب تم نہ تھی‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔ یہ گانا سہانا خان نے گایا ہے۔

اس گانے کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سہانا خان نے لکھا، میں نے اپنا پہلا گانا گایا ہے۔ زویا اختر اور شنکر مہادیون، میرے ساتھ اتنا صبر رکھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اس کو ہمددی کے ساتھ سنیں۔

یہ بھی پڑھیں:رکل پریت سنگھ نے سرخ باڈی کون کے لباس میں شاندار تصویریں شیئر کیں

فلم ’دی آرچیز‘ کی کہانی کامک بک کے کردار آرچی اینڈریوز اور ان کے دوستوں پر مبنی ہے۔’دی آرچیز‘ 07 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ ’دی آرچیز‘ کو شرد دیوراجن اور ریما کاگتی نے ٹائیگر بے بی اور گرافک انڈیا کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.