ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan Goa holiday pic: گوا سے سہانا خان نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی - گوا سے سہانا خان کی تصویر

سہانا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ گوا کی چھٹیوں کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ اس تصویر میں بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔

گوا سے سہانا خان نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 3:50 PM IST

حیدرآباد:سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی حالیہ سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس وقت گوا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ منگل کے روز اداکارہ نے ساحل سمندر پر خوبصورت لمحہ گزارنے کی ایک جھلک اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔Suhana Khan Goa holiday pic

سہانا خان کے ڈیبیو میں ابھی وقت ہے لیکن لگتا ہے کہ اسٹار کڈ نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔ سہانا کو 3.9 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ پیر کو سہانا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر سمندر کی لہروں کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اس پر گوا کا لوکیشن ٹیگ کیا تھا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی چھٹیوں کی تصویر میں سہانا خان ایک خوبصورت میکسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔ ان کے پیچھے خوبصورت سمندر اور آسمان نظر آرہا ہے۔ اس تصویر میں سہانا کے چہرے پر تازگی نظر آرہی ہے۔

سہانا اپنی پہلی فلم دی آرچیز کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں۔ میکرز نے ابھی تک دی آرچیز کا ٹریلر ریلیز نہیں کیا ہے۔ یہاں تک کہ ابھی تک فلم کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اور شری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی متعارف کروایا جائے گا، یہ تینوں اسٹار کڈز کا پہلا پروجیکٹ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ سہانا ان دنوں اگستیہ کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے۔ اطلاع کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو خفیہ رکھا ہے۔ سہانا اور اگستیہ کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں اس وقت پھیلنے لگی جب دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan dating Agastya Nanda: کیا سہانا خان امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کو ڈیٹ کر رہی ہیں، دونوں کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.