ETV Bharat / entertainment

The Archies Wrap Up : سہانا خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کی شوٹنگ مکمل، زویا اختر نے اعلان کیا - زویا اختر کی فلم دی آرچیز

فلمساز زویا اختر نے آنے والی نیٹ فلکس فلم دی آرچیز کی شوٹنگ مکمل کی جس میں اگستیہ نندا، سہانا خان اور خوشی کپور شامل ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال اسٹریمنگ پلیٹفارم پر ریلیز ہوگی۔The Archies Wrap Up

سہانا خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کی شوٹنگ مکمل، زویا اختر نے اعلان کیا

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 1:34 PM IST

نیٹفلکس کی آئندہ فلم دی آرچیز کے کاسٹ اور عملے کے لیے کرسمس کی چھٹیاں جلد ہی شروع ہوگئی ہیں کیونکہ فلمساز زویا اختر نے اعلان کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پیر کے روز مکمل کرلی گئی ہے۔ فلمساز نے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئ رکی ہیں جہاں پر کرسمس کی سجاوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مشہور امریکی کامک کتاب پر مبنی اس فلم میں اگستیہ نندا، سہانا خان، خوشی کپور، مہیر آہوجا، ڈاٹ، یوراج مینڈا اور ویدانگ رائنا مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اور اداکار و فلمساز راج کپور کے پر پوتے اگستیہ نندا کی پہلی فلم ہے۔ وہیں اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی بیٹی خوشی بھی اس فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔The Archies Wrap Up

زویا نے فلم کے آخری شاٹ کے کلپ بورڈ کی ایک تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ فلم کے علمے اور کاسٹ کی بھی تصاویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'آرچیز کی شوٹنگ مکمل، بہترین عملہ، بہترین کاسٹ۔ صرف شکرگزار ہوں'۔ ان میں سے ایک تصویر میں فلم کے کاسٹ کو فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ زویا نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ سیٹ پر پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے شیئر کرنے کے فوری بعد کئی فلمی ہستیوں نے زویا کو فلم پر مبارکباد دی ہے۔ اگستیہ کی ماں شویتا بچن اور بہن نویا نویلی نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ وہیں اگستیہ کے ساتھ نظر آنے والی خوشی نے بھی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ زویا کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ ہنی ایرانی نے لکھا کہ 'پوری ٹیم کو مبارکباد اور نیک خواہشات'۔

زویا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو فلمساز ریما کاگتی اور عائشہ دیوترے نے لکھا ہے۔ یہ ایک میوزکل ڈرامہ فلم ہے، جس کی کہانی 1960 کی دہائی میں ترتیب دی گئی ہے۔ فلم کی موسیقی انکور تیواری اور آئی لینڈرز نے تیار کی ہے۔

مزید پڑھیں: زویا اختر کی سیریز دی آرچیز کے اسٹار کاسٹ کے بارے میں جانیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.