ETV Bharat / entertainment

Street named after AR Rahman in Canada: کینیڈا میں اے آر رحمان کے نام پر سڑک منسوب، موسیقار کا اظہار تشکر - کینیڈا میں اے آر رحمان اسٹریٹ

کینیڈا کے مارخم شہر کی ایک سڑک کا نام مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اے آر رحمان نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا ہے۔Street named after AR Rahman in Canada

کینیڈا میں اے آر رحمان کے نام پر ایک سڑک منسوب

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 5:07 PM IST

نئی دہلی: آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو ایک اور بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ حال ہی میں کینیڈا کے مارخم شہر میں ایک سڑک کو موسیقار کا نام دیا گیا ہے۔ اے آر رحمان نے اس خبر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور ایک اظہار تشکر کا پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔Street named after AR Rahman in Canada

رحمان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ سٹی آف مارخم اور فرینک اسکار پٹی اور کینیڈا کے لوگوں کی جانب سے یہ پہچان دیے جانے پر شکر گزار ہوں'۔

رحمٰان کی طرف سے شیئر کیے گئے بیان میں لکھا گیا ہے کہ 'میں نے اپنی زندگی میں اس چیز کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔ میں آپ سب کا مارخم کے میئر، کینینڈا (فرینک اسکارپٹی)، اور کونسلرز، انڈین قونصلیٹ جنرل (اپوروا سریواستو) اور کینیڈا کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں'۔

کنیڈا میں اپنے نام سے منسوب سڑک پر اے آر رحمان نے کہا کہ 'اے آر رحمان نام میرا نہیں ہے، اس کا مطلب ہے رحم کرنے والا۔ یہ تو ہمارے خدا کی خوبی ہے جو بہت مہربان ہے۔ یہ نام کینیڈا میں رہنے والے لوگوں کے لیے امن، خوشحالی، خوشی اور صحت لے کر آئے۔ خدا آپ سب کو خوش رکھے۔اتنی محبت دینے کے لیے میں اپنے بھارت کے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ تمام تخلیقی لوگوں نے جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا، مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور سینما کے اس سو سال کے سفر میں شامل تمام لیجینڈ کا شکریہ۔ میں سمندر کا ایک چھوٹا سا قطرہ ہوں'۔

رحمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ اس چیز کے بعد میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ میں بہتر کروں اور لوگوں کو متاثر کرتا رہوں، نہ کبھی تھکوں اور نہ ہی ریٹائر ہوں۔ اگر میں تھک جاؤں تو بھی مجھے یہ یاد رہے گا کہ میرے پاس اور بھی بہت کچھ کرنے کے لیے ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑنا اور بہت ساری حدوں کو پار کرنا'۔

موسیقی کے میدان میں رحمان کئی لوگوں کے لیے مثال ہیں۔ بیک کراؤنڈ اسکورز اور جنگلز گانے سے لے کر فلمی نغمے گانے تک، اس بے پناہ باصلاحیت موسیقار نے سامعین کو ایسے نغمے دیے ہیں جو آنے والی نسلوں تک یاد رکھے جائیں گے۔

اے آر رحمان نے منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم روزا سے اپنی موسیقی کیرئیر کی شروعات کی اور اس کے بعد سے انھیں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پڑا۔ تقریباً تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں عالمی آئیکن نے دو اکیڈمی ایوارڈز، ایک بافٹا ایوارڈ، دو گریمی ایوارڈز، چھ نیشنل فلم ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب اور 15 فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:AR Rahman Responds to Amit Shah's Comment: امت شاہ کے ہندی زبان والے بیان پر اے آر رحمان کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.