ETV Bharat / entertainment

Gaza Israel Conflict ظالم کب سے مظلوم ہوگیا؟ فلسطین کی حمایت میں گوہر خان کا ٹویٹ

اسرائیل حماس میں جاری جنگ کے دوران اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر برسوں سے جاری جارہیت کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی اور نظر اندازی پر پوسٹ کرکے کہا کہ ظالم کب سے مظلوم ہوگیا ہے۔ Gaza Israel Conflict

Gauhar Khan tweets in support of Palestine
فلسطین کی حمایت میں گوہر خان کا ٹویٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 6:12 PM IST

حیدرآباد: اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل حماس جنگ کے دوران فلسطین کے حق میں ٹویٹ کرکے دنیا کو اس ظلم و بربریت کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوش کی ہے جو اسرائیل کی جانب سے برسوں سے فلسطینیوں کے اوپر جاری ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ گوہر خان نے ٹویٹ کیا کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ جبکہ برسوں ظلم و ستم کی تاریخ سے اندھی دنیا کے لیے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔

  • Since when did the oppressor become the oppressed ????? Convenient eyesight of the world !!!!! Blind to years n years of history of oppression .

    — Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) October 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر صبح سویرے غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کاروائی آپریش الاقصیٰ طوفان کے نام سے کیا تھا۔ جس میں انھوں نے اسرائیلی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حملے تین سو اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں حماس کے غیر معمولی حملے میں کم از کم 26 فوجی مارے گئے۔ جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 300 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد اسرائیل نے بھی غزہ پر جوابی کاروائی شروع کردی اور غزہ پر ابھی بھی بمباری جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں غزہ میں تین سو سے زاید فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں مرنے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.