ETV Bharat / entertainment

Sidharth Malhotra Weds Kiara Advani: عالیہ بھٹ سے لے کر کٹرینہ کیف تک متعدد اداکاروں نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی کی مبارکباد دی - سدھارتھ اور کیارا کی شادی پر بالی ووڈ کا ردعمل

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے نے شادی کی شاندار تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی جس کے بعد کئی مشہور شخصیات نے نئے شادی شدہ جوڑی کو مبارکباد دی۔

عالیہ بھٹ سے لے کر کٹرینہ کیف نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 11:05 AM IST

جیسلمیر: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے منگل کے روز راجستھان کے جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ اپنی شادی کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے بعد آخرکار سدھارتھ اور کیارا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور شادی کی شاندار تقریب کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔ جس کے بعد بالی ووڈ سے ان کے دوستوں نے جوڑے کو ڈھیر سارا پیار اور مبارکباد بھیجا ہے۔Sidharth Malhotra weds Kiara Advani

انسٹاگرام پر سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کی پہلی تصاویر شیئر کی ہیں، جس م یں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ اپنی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ' اب ہماری مستقل بکنگ ہوگئی ہے۔ ہم آگے کے سفر کے لیے آپ کی دعائیں اور پیار کے خواہشمند ہیں'،

نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد کئی ہندوستانی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی۔

مشہور فلمساز کرن جوہر نے جوڑے کے نام ایک دلکش نوٹ لکھا اور کہا کہ' مجھے سدھارتھ سے ملے ہوئے ایک دہائی سے بھی زائد کا وقت ہوگیا ہے، وہ خاموش، مضبوط اور بے حد حساس نظر آیا۔۔۔میں کیارا سے کئی سال بعد ملا ہوں وہ بھی خاموش مضبوط اور اتنی ہی حساس ہے۔۔ پھر یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے اور اسی لمحہ مجھے احساس ہوا کہ مضبوطی اور وقار کے یہ دو ستون کے اس بندھن کو کبھی توڑا نہیں جاسکتا اور یہ ایک ساتھ سب سے خوبصورت جادوئی محبت کی کہانی لکھ رہے ہیں۔۔۔انہیں دیکھنا ایک پریوں کی کہانی کی طرح ہے جن کی جڑیں روایت اور خاندان سے جڑی ہوئی ہیں۔ جب وہ محبت کے منڈپ میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا وعدہ کر رہا تھے تب ان کے ارد گرد موجود ہر شخص نے خوشی محسوس کی۔۔ ایک جوش محسوس کیا۔۔میں ان دونوں کے لیے فخر اوار خوشی محسوس کرتا ہوں۔۔میں تم سے محبت کرتا ہوں سدھارتھ۔۔۔میں تم سے محبت کرتا ہوں کی۔۔آج کا دن ہمیشہ کے لیے تہمارا رہے'۔

عالیہ بھٹ نے بھی سدھارتھ اور کیارا کو ایک ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ سدھارتھ اور عالیہ نے ایک سال تک ڈیٹنگ کی تھی اور سال 2017 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

عالیہ بھٹ انسٹاگرام اسٹوری
عالیہ بھٹ انسٹاگرام اسٹوری

آر آر آر اداکار رام چرن، جو شنکر کی آنے والی فلم میں کیارا کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گے، نے لکھا کہ 'آسمانوں میں بنا جوڑا۔۔مبارک ہو'۔ اداکارہ راکل پریت سنگھ، جنہوں نے سدھارتھ کے ساتھ ایاری، مرجاواں اور تھینک گاڈ جیسی فلموں میں کام کیا ہے، لکھا کہ' مبارک ہو تم دونوں کو، یہ پیار ہمیشہ رہے'۔

رام چرن انسٹاگرام اسٹوری
رام چرن انسٹاگرام اسٹوری
راکل پریت انسٹاگرام اسٹوری
راکل پریت انسٹاگرام اسٹوری

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھی خوبصورت جوڑے کو ان کے بڑے دن پر مبارکباد دی۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے لکھا کہ 'مسٹر اور مسز ملہوترا کو پیار اور دعائیں'۔ اداکار پلکیت سمراٹ نے لکھا کہ مبارک ہو آپ دونوں کو زندگی بھر کی محبت کے لیے دعا کرتا ہوں'۔ وہیں ہنسی تو پھنسی میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ 'میرے سڈ اور مس کے کو مبارک ہو'،

کترینہ کیف انسٹاگرام اسٹوری
کترینہ کیف انسٹاگرام اسٹوری
وکی کوشل انسٹاگرام اسٹوری
وکی کوشل انسٹاگرام اسٹوری

مرجاواں کے ڈائریکٹر ملاپ زاویری نے سدھارتھ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ' ہائے میں مرجاواں!!! تم دونوں دوست کے لیے ڈھیروں پیار'۔ اداکار انگد بیدی نے لکھا کہ 'سدھارتھ اب آپ 'راتاں لمبیاں' کا صحیح مطلب جان جائیں گے۔ ڈمپل اور شیرشاہ کو مبارک ہو'۔

پرینیتی چوپڑا انسٹاگرام اسٹوری
پرینیتی چوپڑا انسٹاگرام اسٹوری

اداکار وکرانت میسی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مبارک ہو سڈ!!! آپ کے لیے بہترین صحت، خوشی، یکجہتی، کامیابی اور امن کی دعا کرتا ہوں!!! خوش رہیں'۔

جوڑے نے ہندو روایات کے مطابق بینڈ باجا اور بارات کے ساتھ شادی کی۔ دہلی سے مشہور جیا ویڈنگ بینڈ منگل کو جیسلمر پہنچا تھا، جہاں انہوں نے پرفارم کیا۔ شادی میں سدھارتھ نے روایتی طریقے سے گھوڑی پر سوار ہوکر شاہی انٹری دی۔کرن جوہر، منیش ملہوترا، شاہد کپور، جوہی چاولہ اور میرا راجپوت کپور نے سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی زندگی کا خوبصورت باب شروع، دیکھیں ان کی شادی کی تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.