صرف بھارتی ہی نہیں ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی بھی پسوڑی کے ریمیک سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ گانے کی ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین گانے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ منگل کے روز پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے پسوڑی کے ریمیک مزاحیہ ٹوئٹ کیا۔ اس گانے کو کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا میں شامل کیا گیا ہے۔ Pasoori remake
-
Aye ki pasoori paayi ay.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Aye ki pasoori paayi ay.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 27, 2023Aye ki pasoori paayi ay.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 27, 2023
شعیب نے پنجابی میں لکھتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ' اے کی پسوڑی پائی اے'۔ جس کا مطلب ہوتا ہے یہ کیا نئی آفت ہے۔ اس ٹویٹ کو پانچ ہزار سے زائد لائکس اور کئی لوگوں نے اسے ری ٹویٹ کیا ہے۔کئی لوگوں نے اس ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے پسوڑی کے ریمیک کی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' انہوں نے گانے کو برباد کردیا'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'ٹی سیریز نے ہمیشہ کی طرح اس گانے کو بھی برباد کردیا'۔ ایک ٹویٹر صارف نے یہ بھی لکھا کہ ' ایک اور دن اور ٹی سریز کے لیے ایک اور ذلت'۔
واضح رہے کہ میکرز نے پیر کی صبح کارتک آرین، کیارا اڈوانی کے ستیہ پریم کی کتھا کا نیا گانا پسوڑی نو ریلیز کیا۔ جو گزشتہ سال کے مقبول پاکستانی گانے پسوڑی کا ریمیک ہے۔ اس کے ریمیک کو اریجیت سنگھ اور تلسی کمار نے آواز دی ہے۔ جبکہ اصل گانا علی سیٹھی اور شے گل نے گایا ہے۔ یہ گوگل پر 2022 کا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا تھا۔ یوٹیوب پر اب تک 598 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اور سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ رومانوی فلم کارتک اور کیارا اڈوانی کی سال 2022 کی کامیاب فلم بھول بھولیا 2 کے بعد ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی ۔اس فلم میں سپریا پاٹھک کپور، گجراج راؤ، سدھارتھ رندھیریا، انورادھا پٹیل، راجپال یادیو، نرمیت ساونت اور شیکھا تلسانیا بھی ہیں۔