پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری دی ہے۔ اپنے تیز رفتار گیندبازی کی وجہ سے مشہور شعیب اختر کو ان کے مداح 'راول پنڈی ایکسپریس' کہہ کر پکارتے ہیں، اب شعیب کی زندگی پر ایک فلم بننے والی ہے، جس کا نام 'راول پنڈی' ایکسپریس رکھا گیا ہے۔ سابق کھلاڑی نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی جانکاری دی۔Shoaib Akhtar Biopic
حال ہی میں فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ ان کی بایوپک فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' جلد ریلیز ہونے والا ہے۔شعیب اختر کو اپنے وقت کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے انہیں میدان میں 'راولپنڈی ایکسپریس' کا نام دیا گیا تھا۔ یہ پہلا غیرملکی پروجیکٹ ہے جس میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی کی زندگی، سفر اور ان کی جدوجہد کے بارے میں دکھایا جائے گا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شعیب اختر نے فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کے ٹائٹل کا اعلان کیا۔ شعیب اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 'اس خوبصورت سفر کی شروعات ہورہی ہے۔ میری کہانی، میری زندگی، میری بایوپک کے لانچ کا اعلان کر رہا ہوں'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ' اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت کچھ جانتے ہیں، تو آپ غلطی کر رہے ہیں۔ آپ ایک ایسی سواری کے سفر پر نکلنے والے ہیں جسے آپ نے پہلے کبھی نہیں لیا تھا۔ یہ کیو فلم پروڈکشن کا ایک عالمی پروجیکٹ ہے۔ یہ پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں پہلی غیرملکی فلم ہے۔
واضح رہے کہ اس موشن پوسٹر نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ یہ فلم آئندہ سال 2023 میں 16 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
اس فلم کی ہدایتکاری محمد فراز قیصر کر رہے ہیں۔ ہدایت کار محمد فراز قیصر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ان کے لیے ایک خواب پورا ہونے والا لمحہ ہے۔ فراز قیصر نے بتایا کہ ان کے ذہن میں 2016 میں ایک آئیڈیا تھا جسے بالآخر حقیقت کا رنگ ملنے والا ہے'۔