ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill Next Film سلمان خان کے بعد شہناز گل کی اگلی بالی ووڈ فلم جان ابراہم کے ساتھ - جان ابراہم کے ساتھ شہناز گل

پیر کو شہناز گل نے اپنی اگلی ہندی فلم کا اعلان کیا ہے، جس کا نام 100% ہے۔ ساجد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال ہوگی اور اسے دیوالی 2023 پر ریلیز کیا جائے گا۔ Shehnaaz Gill Next Film

سلمان خان کے بعد شہناز گل کی اگلی بالی ووڈ فلم جان ابراہم کے ساتھ

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 3:33 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار شہناس گل نے اپنی اگلی فلم 100٪ کا اعلان کیا جس میں وہ جان ابراہم، رتیش دیش مکھ اور نورا فتحی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے بعد یہ شہناز کی دوسری ہندی فلم ہوگی جو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔Shehnaaz Gill Next Film

پیر کے روز شہناز نے سوشل میڈیا پر اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیا جس کی ہدایت کاری ساجد خان کریں گے۔ اداکارہ نے فلم کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' محبت، شادی، فیملی اور جاسوسی' کی کہانی سے سجی اس فلم کو ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمار اور امر بوٹالا پروڈیوس کریں گے۔

پروڈکشن بینر نے ایک مختصر سے ٹیزر کے ساتھ ٹوئٹر پر فلم کا اعلان کیا۔ ٹی سریز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '70% نہیں 80% نہیں 90% بھی نہیں!! ہم آپ کو کامیڈی، ایکشن، موسیقی اور جاسوسوں سے بھری ایک 100% تفریحی کی گیرنٹی دیتے ہیں'۔ دیوالی 2023 بھی بڑی ہوگی'۔

اس فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور 2023 کی دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔ ساجد خان، جنہوں نے ہے بیبی اور ہاؤس فل جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے، نے آخری بار سال 2014 میں فلم ہمشکلز کی ہدایتکاری کی تھی۔

واضح رہے کہ شہناز، سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے ساتھ اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بگ باس 13 اسٹار نے حال ہی میں ان کے فلم سے نکالے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ شہناز نے اس سال کے شروع میں کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کی۔ اس فلم میں وہ راگھو جویال کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ شہناز حال ہی میں راگھو کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں نظر آئی تھیں۔ تاہم اداکار نے ان خبروں کو مسترد کردیا۔شہناز نے بگ باس 13 میں اپنے کام کی وجہ سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ بگ باس سے باہر آنے کے بعد انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں اداکاری کی۔ وہ آخری بار دلجیت دوسانجھ کی حوصلہ رکھ میں نظر آئی تھیں۔ اداکار ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور ان کے نام سے ایک یوٹیوب چینل بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Shehnaaz Gill Singing Video شہناز گل کی مسحورکن آواز آپ کو 'ستاروں کے شہر' لے جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.