ETV Bharat / entertainment

Shamshera Trailer Launch Plan: رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' کا ٹریلر لانچ تین شہروں میں ہوگا - شمشیرا کا ٹریلر کب ہوگا ریلیز

رنبیر کپور کی آئندہ فلم 'شمشیرا' کے میکرز نے فلم کے پروموشن کے لیے کچھ الگ تیاری کر رکھی ہے، یہ فلم 22 جولائی کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ شمیشرا کا ٹریلر تین شہروں میں لانچ کیا جائے گا، جس کے لیے رنبیر کپور، سنجے دت، وانی کپور اور ہدایتکار کرن ملہوترا تقریب کے لیے تین مختلف شہروں کا سفر کریں گے۔Shamshera Trailer Launch Plan

رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' کا ٹریلر لانچ تین شہروں میں ہوگا

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 3:06 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار رنبیر کپور اپنے ساتھی اداکار سنجے دت، وانی کپور اور ہدایت کار کرن ملہوترا کے ساتھ اپنی آنے والی فلم شمشیرا کا ٹریلر لانچ کرنے کے لیے تین مختلف شہروں کا سفر کریں گے۔Shamshera Trailer Launch Plan رنبیر کا کہنا ہے کہ 'میں شمشیرا کی تشہیر شروع کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ فلم بڑے پیمانے پر موجودہ شائقین کے لیے بنائی گئی ہے۔ ہم فلم کی مارکیٹنگ اور فلم کے حوالے سے جوش پیدا کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں، کریں گے۔ میں لوگوں کا ردعمل جاننے کے لیے منتظر ہوں'۔

وہیں اداکار سنجے دت نے بتایا کہ 'انہوں نے فلم دیکھی ہے اور یقین ہے کہ یہ فلم پورے ہندوستان کے لوگوں سے جُڑے گی۔ اس طرح کی فلم تفریح کا ذریعہ تو ہے ہی، ساتھ میں یہ ہر اس چیز کا جشن مناتی ہے جو ہماری ہندی سنیما کی اچھائی دکھاتی ہے اور جس طرح کی فلمیں دیکھ کر ہم بڑے ہوئے ہیں'۔ فلم کی اداکارہ وانی کپور نے بتایا ہے کہ 'میں شمشیرا کی پروموشنز کو 3 شہروں میں کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، جس سے ہمیں اپنے مداحوں اور شائقین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ہر کوئی ہمارے ٹریلر کو پسند کرے گا'۔

واضح رہے کہ فلم 'شمشیرا' کی کہانی ایک فرضی شہر کازہ کے ارد گرد گھومتی ہیں، جہاں ایک قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل سدھ سنگھ نے قید، غلام اور تشدد کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو غلام رہتا ہے، پھر ایک غلام سے سردار بنتا ہے اور پھر اپنے قبیلے کا ہیرو'۔ کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 22 جولائی کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Shamshera Official Poster Out: آن لائن پوسٹرلیک ہونے کے بعد فلم 'شمشیرا' کا پہلا آفیشل پوسٹرجاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.