ETV Bharat / entertainment

Farzi Teaser: شاہد کپور کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ 'فرضی' کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 9:41 AM IST

پرائم ویڈیو نے اپنی آئندہ سیریز 'فرضی' کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، جس میں شاہد کپور مرکرزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہد فرضی سے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ Farzi Teaser

شاہد کپور کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ 'فرضی' کا ٹیزر ریلیز

شاہد کپور کے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ فرضی کا پہلا ٹیزر بدھ کو اسٹریمنگ پلیٹفارم پرائم ویڈیو نے جاری کردیا ہے، خود اداکار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ٹیزر اپنےمداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ دی فیملی مین کے ہدایتکار راج ندیمورو اور کرشنا ڈی کی ہدایتکاری میں بننے والی آئندہ ویب سیریز میں وجے سیتھو پتی، کے کے مینن، کبرا سیٹ، ریجینا کیسینڈرا، ذاکر حسین، بھون اروڑہ، امول پالیکر اور راشی کھنہ بھی اہم کردار میں ہیں۔Farzi Teaser

پرائم ویڈیو کےذریعہ شیئر کردہ اس مختصر ویڈیو میں شاہد کو ایک اسٹوڈیو کے اندر کینوس پر پینٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد شاہد کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں 'میری زندگی کا نیا مرحلہ، کیا لوگوں کو پسند آئے گا؟ پر آرٹسٹ تو آرٹسٹ ہوتا ہے، نہیں'۔ پھر شاہد کپور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے آنکھ مارتے ہیں اور وہاں سے چلے جاتے ہیں اور پھر کیمرا اس پینٹنگ کو دکھاتا ہے جسے پر 'فرضی' لکھا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شاہد کپور کیپشن میں لکھتے ہیں کہ ' نیا سال نیا مال'۔ اس پوسٹ پر ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 'آگ والے ایموجیز' شیئر کیے۔

راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فرضی میں شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور وجے سیتھوپتی ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے گزشتہ سال نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جانے کا انتخاب ٹرینڈر کو توڑنا تھا، کچھ مختلف کرنا تھا اور خود کو چیلنج کرنا تھا۔ میں یہ تقریبا 20 برسوں سے کر رہا ہوں، مجھے چیلنج اور پرجوش محسوس کرنے کی ضرورت ہے... یہ ایک طویل فارمیٹ ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت پرجوش تھا کہ میں پہلے سیزن میں آٹھ سے نو اقساط میں ایک کردار کیسے بنا سکتا ہوں۔ ہم دیکھیں گے کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ لیکن یہ ایک کردار ادا کرنا بڑے پردے پر دو گھنٹے تک ادا کرنے سے بہت مختلف ہے۔ وہ ایک ہی بار میں ختم ہوجاتا ہے۔ یہ تمام چیزیں دلچسپ ہیں۔ اصل میں یہ کرتے ہوئے مجھے بہت مزہ آیا'۔

مزید پڑھیں: کیا شاہد کپور اپنی آئندہ فلم میں روبوٹ کے ساتھ رومانس کریں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.