ETV Bharat / entertainment

New Parliament House شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو امیدوں کا نیا گھر قرار دیا - شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس پر کیا کہا

وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا ایک کلپ جاری کیا ہے، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کلپ پر اپنی آواز دی ہے۔ شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کی ہے۔ shah rukh khan voice on new parliament house

شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو امیدوں کا نیا گھر قرار دیا

author img

By

Published : May 28, 2023, 7:08 AM IST

Updated : May 28, 2023, 9:53 AM IST

نئی دہلی: ملک کو نیا پارلیمنٹ ہاؤس ملنے جا رہا ہے۔ 28 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا ایک کلپ جاری کیا اور عوام سے اس ویڈیو کا وائس اوور کرنے کی اپیل کی۔ اس میں عام لوگوں سے لے کر تمام ستاروں نے حصہ لیا۔ وہیں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے بھی اس ویڈیو کلپ پر اپنی آواز دی۔ شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ کی آواز اور فلم سودیش کا بیک گراؤنڈ گانا بھی سنا جا سکتا ہے۔

  • What a magnificent new home for the people who uphold our Constitution, represent every citizen of this great Nation and protect the diversity of her one People @narendramodi ji.
    A new Parliament building for a New India but with the age old dream of Glory for India. Jai Hind!… pic.twitter.com/FjXFZwYk2T

    — Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہفتے کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، ان لوگوں کے لیے کتنا شاندار نیا گھر ہے جو ہمارے آئین کو برقرار رکھتے ہیں، اس عظیم قوم کے ہر شہری کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس کے ایک عوام کے تنوع کی حفاظت کرتے ہیں۔ نئے بھارت کے لئے ایک نیا پارلیمنٹ ہاؤس لیکن بھارت کے فخر کے پرانے خواب کے ساتھ۔ جئے ہند! کنگ خان کی اس پوسٹ پر لوگوں کے ردعمل آنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ شاہ رخ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے شاہ رخ خان کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'خوبصورت اظہار! نیا پارلیمنٹ ہاؤس جمہوری طاقت اور ترقی کی علامت ہے۔ یہ روایت کو جدیدیت کے ساتھ جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Parliament Building Material اندور کا اشوک چکر، راجستھان کا ماربل... جانئے نئی پارلیمنٹ کے لیے کہاں سے لائی گئی نایاب چیزیں

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایک بڑے پروگرام میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ 971 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں 888 لوک سبھا اور 300 راجیہ سبھا ممبران کے لیے جگہ ہوگی۔ نئی عمارت کے اس افتتاح کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ ملک کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم کانگریس سمیت کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے افتتاحی پروگرام کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : May 28, 2023, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.