ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan to share screen with SRK: شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے - ریڈ چیلیز ہوم پروڈکشن میں شاہ رخ خان اور سہانا

سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ رخ خان اور سہانا کی پہلی فلم ایک ساتھ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ کی مارفلکس پکچرز کے ذریعے مشترکہ طور پر بنائی جائے گی۔

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 5:00 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان مبینہ طور پر آئندہ فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کے پرستاروں کے لئے کیا یہ ایک تحفہ سے کم نہیں ہے، باپ بیٹی کی جوڑی اس فلم میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے گی جسے خان کے پروڈکشن بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت فلمایا جائے گا۔ Suhana Khan to share screen with SRK

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی چھوٹی بیٹی جو اب ایک اداکارہ بھی ہیں، پہلی بار بڑے پردے پر نظر آنےوالی ہیں، جس کی ہدایت کاری پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کریں گے۔ حالانکہ سہانا نیٹفلکس جیسے او ٹی ٹی پلیٹفارم کے ذریعہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ اس فلم کو خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ کی مارفلکس پکچرز کے ذریعے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا جائے گا۔

فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور ٹیم اس پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ لیکن شوٹنگ کو شروع کرنے کے لیے میکرز کو انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ فی الحال شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم اور راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کو مکمل نہیں کرلیتے۔ حالانکہ خان نے پہلے ہی جوان کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور فلم ڈنکی کے کچھ اہم سیکوئلز کی شوٹنگ کرنی ہے جس میں تاپسی پنو بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم اس سال کے آخر تک اپنی فلم کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔ ایس آر کے اور سہانا کی فلم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم ہے سوائے اس کے کہ وہ اسکرپٹ کے مطابق اس فلم کے لیے بہترین ہیں۔

واضح رہے کہ سہانا خان، زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی آرچیز کے ساتھ ہندی سنیما میں قدم رکھنے والی ہیں۔ نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی یہ فلم اسی نام کی مشہور کامکس پر مبنی ہے۔ اسٹریمنگ پلیٹفارم نے ابھی تک دی آرچیز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan Buys Land In Alibaug شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے 12 کروڑ روپے کی زمین خریدی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.