ETV Bharat / entertainment

SRK Completes 13 Years on Twitter ٹویٹر پر 13 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا - ویٹر پر 13 سال مکمل کرنے پر شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 13 سال مکمل کرلیے ہیں اور اب اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایپ کے بارے میں تمام اچھی اور بری چیزیں بتائی ہیں۔ SRK Completes 13 Years on Twitter

ٹویٹر پر 13 سال مکمل کرنے پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 4:32 PM IST

شاہ رخ خان نے بدھ کے روز ٹویٹر پر 13 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اداکار نے 13 سال تک ٹویٹر کا صارفین بنے رہنے کی خوشی میں اپنے خیالات کا اشتراک بھی کیا۔ انہوں نے ایپ کے بارے میں نہ صرف اچھی چیزوں کی بات کی بلکہ ایپ سے جڑی کچھ 'کڑوی' یادوں کا بھی ذکر کیا۔ بدھ کی سہ پہر کو ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے سپراسٹار نے لکھا کہ " یاد آیا کہ ٹویٹر پر 13 سال ہو گئے ہیں۔ آپ کے ساتھ رہ کر اور فین کلبوں کا پیار پاکر بہت مزہ آیا۔ اس دوران خوب سارے نیک خواہشات، مشورے، لطیفے، امیدیں، بن مانگے مشورے ملے اور کچھ تلخ رویوں کا ساتھ ملا۔ حقیقی دنیا میں اچھی زندگی گزارنے کے لیے آپ سب کو میری طرف سے ڈھیر ساری دعائیں'۔ اس کے ساتھ انہوں نے پٹھان کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔SRK Completes 13 Years on Twitter

  • Realised it’s 13yrs on twitter. It’s been fun with all of u & fan clubs loving me so much. Mixed with good wishes, suggestions, memes, re-edits, expectations, unsolicited advice & some unsavoury behaviour…to all of u my best wishes to make a good life in the real world. #Pathan

    — Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شاہ رخ کے مداحوں اور فالوورز نے انہیں ٹویٹر پر 13 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'پیار اور مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے شکریہ'۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'ہمارا شکریہ ادا کرنے اور ان تمام محبتوں کی تعریف کرنے کے لیے اپنی زندگی کا ایک منٹ نکالنے کے لیے ہمیشہ آپ کا شکریہ، جس کے آپ مستحق ہیں، آپ کی ٹویٹ بہت معنی رکھتی ہے'۔

شاہ رخ اگلی بار فلم سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں نظر آئیں گے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔ حال ہی میں، سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کے پروڈیوسروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلم اور اس کے گانے میں تبدیلیاں کریں اور اسے دوبارہ بورڈ کے سامنے پیش کریں۔

فلم حال ہی میں سرٹیفیکیشن کے لیے سی بی ایف سی کی امتحانی کمیٹی کے پاس پہنچی ہے۔ سی بی ایف سی کے رہنما خطوط کے مطابق فلم کو مناسب اور مکمل جانچ کے عمل سے گزاری گئی ہے۔ سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ' کمیٹی نے فلم ساز کو مشورہ دیا ہے کہ گانوں سمیت فلم میں تجویز کردہ تبدیلیوں کو نافذ کیا جائے اور تھیئٹر میں ریلیز سے قبل فلم کے نئے ورژن کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پٹھان 12 دسمبر کو اپنے گانے بیشرم رنگ کی ریلیز کے بعد تنازعات سے لڑ رہا ہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون کو ایک زعفرانی بکنی میں دکھایا گیا ہے، جس کے بعد سے بہت سے ہندو تنظمیوں کا الزام ہے کہ 'اس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے'۔ پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوگی اور فلم کا ٹریلر مبینہ طور پر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Pathaan Trailer LEAKED: پٹھان کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ سامنے آئی، شاہ رخ خان کا لیک ویڈیو فلم کا حصہ نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.