ممبئی (مہاراشٹر): تاپسی پنو کی آئندہ فلم شباش مٹھو کے میکرز نے فلم کے ٹریلر سے آخر کار پردہ اٹھا دیا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کس طرح اپنی محنت اور امید سے گیم کو تبدیل کرنے اور جیتنے کا دم رکھتی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ٹوئٹر پر لیجنڈری کرکٹر میتھالی راج کی زندگی پر مبنی فلم کے ٹریلر کا لنک شیئر کیا ہے۔ Shabaash Mithu Trailer
دو منٹ سے زائد کا یہ ٹریلر میتھالی کے بچپن کی کہانی سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد اس میں دکھایا جاتا ہے کہ انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنا شروع کیا، کیسے انہوں نے بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری سنبھالی اور کرکٹ جیسے کھیل کھیل میں عورت کو کن پریشانیوں اور مصیبت کا سامانا کرنا پڑتا ہے۔ اس ٹریلر میں تاپسی کا ایک ڈائیلاگ ہے' ایسا کھیل دکھائیں گے کہ کوئی ہماری پہچان کبھی بھول نہ پائے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
میتھالی راج، جو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 23 سالہ طویل کیریئر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے جانی جاتی ہیں، نے 232 ون ڈے میچ میں 10 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ یہ فلم لیجنڈری کرکٹر بننے اور دنیا بھر کی اربوں کروڑوں لڑکیوں اور خواتین کو کچھ کر گزر جانے کی ہمت دیتی ہے۔ یہ فلم حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کرکٹر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ٹریلر میں تاپسی پنو میتھالی کے کردار میں زبردست لگ رہی ہیں۔ یہ فلم، جس کی ہدایت کاری سریجیت مکھرجی نے کی ہے اور وائیکام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کی ہے، 15 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں: New poster of Shabaash Mithu: تاپسی پنو کی آئندہ فلم 'شباش مٹھو' کا نیا پوسٹر ریلیز