ETV Bharat / entertainment

Satish Kaushik's Last Rites ستیش کوشک کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائیں گی، اداکار کی آخری تصاویر وائرل - ستیش کوشک کی موت

اداکار ستیش کوشک کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائے گی۔ اداکار 7 مارچ کو ممبئی شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی ہولی پارٹی میں شرکت کرنے کے بعد دہلی میں اپنے قریبی دوست کے یہاں ہولی پارٹی میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ انتقال کرگئے۔

ستیش کوشک کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائے گی

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 4:36 PM IST

حیدرآباد: آنجہانی تجربہ کار اداکار ستیش کوشک کی جسد خاکی، جن کا بدھ کے روز 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا، کو آخری رسومات کے لیے آج ممبئی لایا جائے گا۔ تجربہ کار اداکار کا پوسٹ مارٹم دین دیال اپادھیائے ہسپتال میں کیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق مسٹر انڈیا میں کلینڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی قومی دارالحکومت میں رات کے ایک بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوئی۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائے گی۔

ستیش کے قریبی دوست اور اداکار انوپم کھیر نے جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر سب سے پہلے شیئر کی۔ معروف بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار بدھ کی رات 66 سال کی عمر میں اچانک اتنقال کر گئے۔ انہیں آخری بار ممبئی میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی ہولی پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ اس پارٹی میں انہوں نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست و احباب کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔ انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار نے ہولی کی تقریب سے انڈسٹری کے دوستوں کے ساتھ اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔ جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔

ان تصاویر میں اداکار ستیش، علی فضل، ریچا چڈھا اور جاوید اختر کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے نارنگی ٹی شرٹ اور سفید پینٹ پہنے تصویر کھنچوائی تھی۔ انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' جاوید اختر، بابا اعظمی شبانہ اعظمی اور تنوی اعظمی کی رنگ برنگی مزے دار ہولی پارٹی میں نئی شادی شدہ جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا سے ملاقات کی۔ سب کو ہولی مبارک'۔

تجربہ کار اداکار کے اچانک انتقال کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر پر ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔ بہت سے دیگر معززین اور مشہور شخصیات نے اداکار کے ساتھ اپنی پیاری یادیں تازہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:ستیش کوشک کی فلم سیٹ پر لی گئی پرانی تصاویر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.