ETV Bharat / entertainment

Satish Kaushik Demise جب ستیش کوشک نے نینا گپتا کو شادی کی پیشکش کی تھی، اداکارہ نے جذباتی ویڈیو شیئر کیا - ستیش کوشک نے نینا گپتا کو شادی کے لیے پوچھا

ستیش کوشک کی موت پر اداکارہ نینا گپتا نے سوگ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نینا نے اپنی سوانح حیات میں بتایا ہے کہ جب وہ حاملہ تھیں تب ستیش کوشک نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

جب ستیش کوشک نے نینا گپتا کو شادی کی پیشکش کی تھی

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:24 PM IST

ستیش کوشک کا بدھ کو 66 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ اداکار کی موت پر ملک بھر میں ان کے مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں کی طرف سے سوگ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انوپم کھیر سے لے کر اکشے کمار تک بہت سے مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وہیں نیشنل اسکول آف ڈرامے میں ستیش کی ہم جماعت، ان کی قریبی دوست اور اداکارہ نینا گپتا نے اپنے پیارے دوست کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں شتیش نے بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنے سب سے اچھی دوست نینا گپتا کو ان کی ضرورت کے وقت شادی کی پیشکش کی تھی۔

جمعرات کو نینا گپتا نے اپنے قریبی دوست اور جانے بھی دو یاروں کے ساتھی اداکار ستیش کوشک کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ' دوستوں آج صبح صبح میں بہت بری خبر کے ساتھ اٹھی۔ اس دنیا میں ایک ہی آدمی تھا جو مجھے نینسی کہہ کر پکارتا تھا اور میں اس کو کوشکن۔ بہت پرانا ساتھ ہمارا۔۔دہلی میں کالج سے ساتھ رہے۔ نہیں رہا وہ اب۔۔ یہ بہت خطرناک اور افسوسناک ہے۔ اس کی چھوٹی بچی ونشیکا اور اس کی بیوی ششی ان کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ کچھ بھی ان کو چاہیے میں ان کے ساتھ ہوں۔ خدا ان کو ہمت خاص طور پر ونشیکا'۔

اپنی سوانح عمری 'سچ کہوں تو' میں نینا گپتا نے ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح ان کے دوست ستیش کوشک نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، جب وہ حاملہ تھیں۔ 2021 کے ایک انٹرویو میں ستیش نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ نینا 1980 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویو رچرڈز کے ساتھ ڈیٹنگ کے دوران حاملہ ہو گئی تھیں۔ انہوں نے اکیلے مسابا کی پرورش کی، جو 2 نومبر 1989 کو پیدا ہوئی تھی۔

جون 2021 میں ریلیز ہونے والی اپنی سوانح عمری میں نینا نے انکشاف کیا تھا کہ ستیش کوشک نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ 'فکر مت کرو، اگر بچہ سیاہ جلد کے ساتھ پیدا ہوا ہے، تو آپ صرف یہ کہہ دینا کہ یہ میرا ہے اور ہم شادی کرلیں گے۔ کسی کو کسی چیز پر شک نہیں ہوگا'۔ سال 2021 میں بمبئی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ستیش کوشک نے بتایا تھا کہ 'وہ نینا کو 1975 سے جانتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی گہری دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے شادی کرنے کی پیشکش اس لیے کی تھی کیونکہ ایک دوست کی حیثیت سے ان کا لگاؤ نینا سے تھا'۔

ستیش نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ' میں اس حقیقت کی تعریف کرتا ہوں کہ اس وقت ایک لڑکی نے بغیر شادی کے ایک بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سچے دوست کے طور پر میں صرف اس کے ساتھ کھڑا رہنا چاہتا تھا اور اسے وہ اعتماد دینا چاہتا تھا۔ آپ سوانح عمری میں جو کچھ بھی پڑھ رہے ہیں، یہ سب ایک دوست کے طور پر میری ان سے انسیت تھی۔ مجھے اس بات کی فکر تھی کہ وہ کہیں خود کو تنہا نہ محسوس کریں۔ کیونکہ ایک دوست اسی لیے تو ہوتا ہے۔ جیسا کہ کتاب میں ذکر کیا گیا ہے، جب میں نے اسے شادی کرنے کی پیشکش کی تو یہ مزاح، فکر، احترام کا ایک امتزاج تھا'۔

واضح رہے کہ سلمان خان، اکشے کمار اور علی فضل نے اداکار کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سلمان خان نے لکھا کہ ' "ہمیشہ پیار، ان کا احترام کیا اور انہیں ہمیشہ ان کے وہ انسان ہونے کے لیے یاد رکھوں گا جو وہ تھے۔ ان کی روح کو سکون ملے اور خاندان اور عزیزوں کو ہمت'۔ اداکار علی فضل نے لکھا کہ ' آپ سے ایک دن پہلے ہی ملاقات ہوئی، ہم نے ہولی کھیلی، روٹی کھائی۔ اب آپ چلے گئے۔ بالکل ایسے بہت جلد۔ یہ آپ کا وقت نہیں تھا سر، میں نہیں کہنا چاہتا کہ آپ کو سکون ملے، آپ کی روح متاثر کرے گی۔ وہ یہاں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔ مجھے صرف ان لوگوں کے لیے افسوس ہے جو آپ اپنے پیچھے چھوڑ گئےہیں جنہوں نے آپ کو پیار کیا ہے۔ آپ کے دوست اور سب سے زیادہ آپ کے خاندان'۔ اداکار کے منیجر سنتوش رائے نے میڈیا کو بتایا کہ ' میں انہیں ہسپتال لے کر آیا تھا۔ وہ رات 10.30 بجے سو گئے اور 12.10 بجے مجھے فون کیا اور سانس پھولنے کی شکایت کی۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو ستیش کوشک نے ممبئی میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی ہولی پارٹی میں شرکت کی۔ پارٹی میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ اے این آئی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دن بعد وہ بدھ کو ایک قریبی دوست کی ہولی پارٹی میں شرکت کے لیے دہلی گئے جب وہ بیمار ہو گئے۔ ان کی جسد خاکی کو ممبئی لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Satish Kaushik Death اداکار ستیش کوشک کے شاندار کرئیر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.