ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan keen to star in Aashiqui 3: سارہ علی خان فلم عاشقی تھری میں کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند - کارتک آرین کے ساتھ سارہ کی فلم

سارہ علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان سے فلم عاشقی 3 کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر میکرز کبھی ان کے پاس آئیں گے تو وہ یہ فلم ضرور کریں گی۔ اس فلم میں کارتک آرین مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں، جن کے ساتھ سال 2020 میں سارہ علی خان کی رشتے میں ہونے کی افواہیں تھیں۔

سارہ علی خان فلم 'عاشقی 3' میں کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 1:48 PM IST

حیدرآباد: فلم عاشقی اور عاشقی 2 کے بعد اب میکرز عاشقی 3 بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکار انوراگ باسو کریں گے اور اس میں کارتک آرین مرکزی کردار ادا کریں گے۔ جہاں میکرز کو ابھی تک فلم کی مرکزی اداکارہ کی تلاش ہے، اس درمیان سارہ علی خان نے اس فلم میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں فلم لو آج کل کی شوٹنگ کے دوران سارہ علی خان اور کارتک آرین کی رشتے کی افواہیں تھیں۔ تاہم فلم کی ریلیز سے عین قبل اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی۔

سارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حالانکہ عاشقی 3 کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے لیکن میکرز کبھی اس حوالے سے ان سے رابطہ کریں گے تو وہ فلم میں ضرور کام کریں گی۔ کچھ روز ایک ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سارہ فلم کے پروڈیوسرز سے رابطے میں تھیں۔ اداکارہ نے اس سے قبل رنویر الہ آبادیہ کے پوڈ کاسٹ دی رنویر شو میں 2020 میں کارتک کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کی۔

رومانوی فلموں کے شائقین کی پسندیدہ فلموں کی فہرست میں عاشقی اور عاشقی 2 کا نام ضرور شامل ہوتا ہے۔ پہلی عاشقی سال 1990 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نے کی تھی۔ اس فلم میں راہل رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ اس فرنچائز کی دوسری فلم سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ دونوں فلمیں زبردست کامیاب ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کی حالیہ ریلیز فلم گیس لائٹ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم میں وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں، فلم کو ابھی تک کوئی اچھا ردعمل نہیں ملا ہے۔ اداکارہ اگلی بار انوراگ باسو کی فلم میٹرو۔۔۔ان دنوں میں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انوپم کھیر، پنکج ترپاٹھی اور علی فضل بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Sara Ali Khan on Her Royal Background: لوگوں کا مجھے شہزادی سمجھنا 'بے تکی' بات لگتی ہے، سارہ علی خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.